Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط43: تنگ وقت میں نماز کا طریقہ
21 - 37
شہا! ایسا جذبہ پاؤں کہ میں خوب سیکھ جاؤں
              تِری سُنَّتیں سِکھانا مَدَنی مدینے والے 	(وسائلِ بخشش)  
اسلامی بہنوں کی اِجتماع گاہ میں جانا
سُوال : سُنَّتوں بھرے اِجتماع کی آخری نشست اِسلامی بہنوں کے لیے مختلف مقامات  پر ریلے ہوتی ہے ۔  اگر کسی کو اِجتماع گاہ دُور ہو تو کیا وہ اسلامی بہنوں کے اِس اِجتماع  کے قریب اِسلامی بھائیوں کے ساتھ  جمع  ہو کر بیان سُن سکتا ہے ؟ 
جواب : اِسلامی بھائیوں کو اسلامی بہنوں کی اِجتماع گاہ کے قریب  ہرگز ہرگز نہیں جانا چاہیے کہ وہاں جانا گویا شیطان کو اُنگلی پکڑوانا اور فتنے کو گلے لگانا ہے ۔  نبیٔ کریم، رَء ُوفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰو ۃِ  وَالتَّسْلِیْم کا فرمانِ عظیم ہے : میں نے اپنے پیچھے مَردوں پر زیادہ مُضِر (یعنی نقصان دہ) فتنہ عورتوں سے بڑھ کر کوئی نہ چھوڑا ۔ 1) ( اسلامی بہنوں کی  اِجتماع گاہ میں جانے والا لاکھ اِحتیاط کرلے پھر بھی  عورتوں کی چادروں پر نظر پڑنے کا اَندیشہ تو رہے گا اور یہ بھی خطرے سے خالی نہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عَلَاء بِن زِیاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَوَاد فرماتے ہیں : اپنی نظر کو عورت کی چادر پربھی نہ ڈالو کیونکہ نظر دِل میں شَہوت پیدا کرتی ہے ۔ 2) ( 
یاد رَکھیے ! فقط اِجتماع کی آخری نشست میں شِرکت کر لینے کا نام اِجتماع نہیں بلکہ



________________________________
1 -    بخاری، کتاب النکاح، باب  ما یتقی  من  شؤم المرأة، ۳ / ۴۳۱، حدیث : ۵۰۹۶  دار الكتب  العلمية بیروت  
2 -    حلية الاولیا، العلاء بن زیاد، ۲ /  ۲۷۷، رقم : ۲۲۱۷ دار الكتب  العلمية بیروت