Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط43: تنگ وقت میں نماز کا طریقہ
16 - 37
میں داخل ہو گیا تو جب تک گھر نہ پہنچا سواری پر پوری کر سکتا ہے ۔ (1) (۴) چلتی گاڑی میں بِلا عُذرِ شَرعی فرض و سُنَّتِ فجر و تمام واجبات جیسے وتر و نذر اور وہ نفل جس کو توڑ دیا ہو اور سجدۂ تلاوت جبکہ آیتِ سجدہ زمین پر تلاوت کی ہو ادا نہیں کر سکتا اور اگر عُذر کی وجہ سے ہو تو ان سب میں شرط یہ ہے کہ اگر ممکن ہو تو قبلہ رُو  کھڑا ہو کر ادا کرے ورنہ جیسے بھی ممکن  ہو ۔ (2)
سفر میں سنتیں پڑھنے کا مسئلہ
سُوال : کیا سفر میں سُنَّتیں مُعاف ہیں؟ 
جواب : سُنَّتوں میں قصر نہیں بلکہ پوری پڑھی جائیں گی ۔  خوف اور رَوا رَوی (یعنی گھبراہٹ) کی حالت میں سُنَّتیں مُعاف ہیں اور اَمن کی حالت میں پڑھی جائیں گی  ۔ (3)  
قبلہ رُخ معلوم نہ ہو تو نماز کیسے پڑھیں؟
سُوال : سفر میں اگر قبلہ رُخ معلوم نہ ہو تو نماز کیسے پڑھیں ؟ 
جواب : سفر میں اگر قبلہ رُخ معلوم نہ ہو تو مَساجد کی محرابیں یا چاند سورج کے ذَریعے رُخ معلوم کرنے کی کوشش کرے  جیسے سورج مغرب میں غروب ہوتا ہے اور پاک و ہند اور بنگلہ دیش میں قبلہ مغرب کی طرف ہے تو وہ اس کے ذَریعے معلوم کرے یا کوئی مسلمان ہے جو قبلہ رُخ بتا سکے تو اس سے معلوم کرے ،



________________________________
1 -    درمختار، کتاب الصلاة، باب الوتر و النوافل، مطلب فی الصلاة علی الدابة، ۲ / ۵۸۹-۵۹۰ ملتقطاً
2 -    درمختار مع  رد المحتار، کتاب الصلاة، باب الوتر و النوافل، ۲ /  ۵۹۴  ملخصاً 
3 -    فتاویٰ ھندیه، کتاب الصلاة ، الباب الخامس عشر فی صلاة المسافر، ۱ / ۱۳۹ دار الفكر بيروت