کے بجائے ریلوے کے عملے کی مُعاونت حاصِل کیجیے ۔ ایسے موقع پر خود زور زبردستی کرنا دانشمندی نہیں کہ اس طرح لوگ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے بَدظن ہوں گے لہٰذا ایسی نادانی سے بچنا چاہیے ۔
ہے فَلاح و کامرانی نَرمی و آسانی میں
ہر بنا کام بگڑ جاتا ہے نادانی میں
چلتی ریل گاڑی پر سوار ہونا
سُوال : اسٹیشن پر شرکائے سفر کھانے پینے اور دِیگر کاموں میں مَصروف ہو جاتے ہیں اور پھر ریل گاڑی کے چلنے پر بھاگتے اور بعض تو زنجیر کھینچ کر گاڑی رُکوا دیتے ہیں، انہیں کس طرح سمجھایا جائے ؟
جواب : چلتی ریل گاڑی پر سوار ہونا جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا ہے ، یوں ہی زنجیر کھینچ کر گاڑی رکوانا دوسرے مسافروں کو اَذیت میں مبتلا کرنا ہے لہٰذا ہر اس کام سے بچنے کی کوشش کیجیے جس میں اپنی یا دوسروں کی اِیذا کا اَندیشہ ہو ۔ ذِمَّہ داران کو چاہیے کہ بارہ بارہ اسلامی بھائیوں پر ایک سلجھے ہوئے مبلغ کو متعین کر دیں جو ان کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے معمولات پر بھی نظر رکھے ۔ نیز ڈویژن و کابینہ سطح کے ذِمَّہ داران اپنے علاقے کے قافلے کے ساتھ سنَّتوں بھرے اِجتماع کے لیے ٹرین میں سفر کریں تاکہ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات کے سدِ باب کو یقینی بنایا جا سکے ۔