Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط43: تنگ وقت میں نماز کا طریقہ
13 - 37
نشستیں خالی کروانا
سُوال : اِجتماع کے لیے بُک کروائی گئی ریل گاڑی کی نِشَستوں پر عام مُسافروں کے  بیٹھ جانے کی صورت میں اپنی نشستیں  کیسے خالی کروائی   جائیں؟  
جواب : عام مُسافروں کے سیٹوں پر بیٹھ جانے کی صورت میں اگر ہو سکے تو اِیثار کی نیت سے انہیں بیٹھا رہنے دیجیے اور ساتھ ہی بتا بھی دیجیے  کہ یہ نشستیں ہماری بُک کی ہوئی ہیں لیکن کوئی بات نہیں آپ تشریف  رکھیے ۔ آپ کے حُسنِ اَخلاق اور جذبۂ اِیثار  کے نتیجے میں وہ کافی حَد تک  دعوتِ اسلامی سے مُتأثر ہو جائیں گے ۔  اب دَورانِ سفر دَرس و بیان اور اِنفرادی کوشش کا سِلسلہ جاری رکھیے ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہ دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں گے ۔  اگر   مَدَنی ماحول سے وابستہ نہ بھی ہوئے  تب بھی آپ دِل بَرداشتہ  ہونے کے بجائے اِیثار کے ذَریعے حاصِل ہونے والی فضیلت پر نظر رکھیے ۔  چنانچہ نبیوں کے سُلطان، رَحمتِ عالَمِیَّان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بخشش نشان ہے :  جوشخص اُس چیز کو جس کی خود اسے حاجت ہو دوسرے کو دے دے تو اللہپاک  اسے بخش دیتا ہے ۔   (1) 
 عورتوں کے اِختِلاط ، چوری کے ڈر یا کسی اور سبب سے نشستیں خالی کروانی ہی پڑ جائیں تو نَرمی سے انہیں کہہ دیجیے ، اگر کام نہ بنے تو خود مُسافروں سے اُلجھنے



________________________________
1 -    جمع الجوامع، حرف الھمزة، ۳ / ۳۸۴، حدیث : ۹۵۷۲ دار الکتب العلمیة  بیروت