کر ائے پر باب المدینہ کے تربیتی اجتماع میں آئے ہیں ، اس پر تحسین کے فوراً بعدمیرے منہ سے نکلاکہ’’آپ کا شہر قریب ہے کرایہ کم لگتا ہے، پنجاب والے بھی اپنے کرائے پر آئے ہیں۔‘‘
اپنی سبقتِ لِسانی پر نادم ہوں، ڈرتا ہوں کہیں آپ کی دل شکنی نہ ہوگئی ہو، اگر یہ ایذارَسانی تھی تو توبہ کرتا ہوں،آپ سے بھی معافی مانگتا ہوں ،مجھے وہ جملہ نہ کہنا چاہئے تھا،برائے کرم مجھے معاف فرمادیجئے ۔ جو اسلامی بھائی اُس وقت حاضر تھے ممکن ہو تو ان کو بھی میری توبہ پر مطلع فرماکر احسان بالائے احسان فرما دیجئے۔چاہیں تو ان کو میری تحریر کا عکس بھی دے سکتے ہیں ،مجھے معافی سے نواز کر مطلع فرمادیجئے تو کرم بالائے کرم ہوگا ۔
مدنی پھول اَلسِّرُّ بِالسِّرِّوَالْعَلا نِیَۃُ بِالْعَلا نیَۃِ یعنی خفیہ گناہ کی خفیہ توبہ اور عَلانیہ کی عَلانیہ ۔(المعجم الکبیر للطبرانی،حدیث :۳۳۱،ج۲۰،ص۱۵۹)
100روپے آپ کی نذر ہیں،چاہیں تو مٹھائی کھا کر غم غَلَط کر لیجئے۔
۲۴ ربیع النور شریف ۱۴۳۱ھ
معلوم ہوا کہ شیخ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جہاں حُقوقُ اللہ کے معاملے میں حددَرجہ محتاط ہیں وہاں حُقوقُ الْعِباد کے معاملے میں بھی بے حد احتیاط برتتے ہیں۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں: حُقوقُ اللہ اگر اللہ