Brailvi Books

پیر پر اعتراض منع ہے
6 - 55
بعد نمازِ عشا کا وقت ہو گیا اور وہ مدنی اسلامی بھائی دوبارہ کسی وجہ سے خدمت میں حاضر نہ ہو سکے تو ۲۴رَبِیع النور شریف۱۴۳۱ھ كو وقتِ سحری موجود اسلامی بھائیوں سے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے ان کے متعلق معلوم فرمایا کہ وہ کہاں ہیں؟ انہیں موجود نہ پاکرایک لفافہ ذمہ دار اسلامی بھائی کے حوالے کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:رات جن مَدَنی اسلامی بھائی سے حیدرآباد کے طلبہ کے متعلق گفتگو ہوئی تھی انہیں پہنچادیجئے ۔ 
جب ان مَدَنی اسلامی بھائی نے لفافہ کھولا تو اس میں موجود100روپے کا نوٹ اورعاجزی و خوفِ خدا میں ڈوبی تحریر پڑھ کر آب دیدہ ہوگئے، اس میں کچھ یوں تحریر تھا:
﷽ ط
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عُفِیَ عَنْہ کی جانب سے میرے میٹھے میٹھے مدنی بیٹے ۔۔۔۔۔۔۔۔ سَلَّمَہُ الْغَنِی کی خدمت میں گنبد خضرا کو چومتا ہوا سلام ۔
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   آپ کو دین و دنیا کی برکتوں سے مالا مال فرمائے اٰمین ۔  
۲۲ رَبِیع النور  ۱۴۳۱ھ بشمولِ شما (آپ سمیت) کچھ ذمہ دارانِ جامعاتُ المدینہ تشریف فرماتھے ،آ پ نے فرمایا کہ ہمارے حیدرآباد کے طلبہ اپنے اپنے