Brailvi Books

پیر پر اعتراض منع ہے
53 - 55
(عالَمِ شہادت،عالَم خَلْق) منکشف ہوگیا ۔ جب پائے اَقدس پر بوسہ دیا عالَمِ مَلَکُوْت (عالَمِ غیب، عرش، عالم بالا) منکشف ہوا ۔ جب گھوڑے کے سُم پر بوسہ دیا عالَمِ جَبرُوت (قدرت، طاقت، حشمت، عظمت، بزرگی، جلال) منکشف تھا ۔ جب زمین پر بوسہ دیا عالَمِ لَاھُوْت (عالمِ ذات الٰہی جس میں سالک کو فنا فی اللہ کا مقام حاصل ہوتا ہے، گنج مخفی، مقام محویت) کا انکشاف ہوگیا۔ (ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص  ۲۹۸ بحوالہ سبع سنابل، سنبلہ دوم، ص۶۸،۶۹)
اللہ دیکھ رہا ہے
منقول ہے کہ ایک پیر صاحب اپنے عمر رسیدہ مریدوں کے بجائے ایک نوجوان مرید کی زیادہ عزت افزائی فرمایا کرتے۔ جو بعض عمر رسیدہ مریدوں کو ایک آنکھ نہ بھاتی، چنانچہ ایک مرید نے ان سے اس کے متعلق شکوہ کرتے ہوئے عرض کی کہ آپ اس نوجوان کو ہم عمر رسیدہ و پختہ کار مریدوں پر اس قدر ترجیح کیوں دیتے ہیں ؟ تو پیر صاحب نے ارشاد فرمایا:میرا یہ مرید ادب وعقل میں تم سب سے فائق و بلند ہے، جس کی وجہ سے میں اسے بہت چاہتا ہوں اور اس کا ثبوت میں تمہیں ابھی دے دیتا ہوں تاکہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ اس میں کون سی خوبی ہے ۔پھر پیر صاحب نے کچھ پرندے منگوائے اور اپنے تمام مریدوں کو ایک ایک پرندہ اور ایک ایک