Brailvi Books

پیر پر اعتراض منع ہے
45 - 55
سخت اور مضبوط کرلیں تاکہ کوئی لاکھ پیر و مرشدکے خلاف اکسائے اور وسوسے دلائے مگر طریقت کی دیوار مضبوط ہونے کی بنا پر اس کی وسوسوں کی پن ہمارے دل میں داخل ہونے کے بجائے خود ہی ٹیڑھی ہوجائے ۔مرشِد کی محبت کا سیسہ اگر طریقت کی دیوار میں پگھلا کر ڈال دیا جائے تو کوئی وسوسہ دل کی طرف راہ نہیں پائے گا۔ 
پیر پر اعتراض کا نواں سبب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بعض اوقات مرشِد اپنے کسی مرید کے خصوصی اوصاف کی بنا پر اس سے زیادہ محبت کرے یا اسے کوئی منصب عطا کردے تو شیطان دوسرے مریدوں کے دل میں یہ وسوسے ڈالتا ہے کہ تعجب ہے کہ تمہارے ہوتے ہوئے یہ منصب اسے دے دیا گیا!اس در پر طویل عرصہ تجھے گزرا مگر اسے آتے ہی مقام مل گیا!حالانکہ خدمت گزاری کے سبب یہ حق تیرا تھا مگر تیرے ساتھ ناانصافی کی گئی وغیرہ وغیرہ۔ چنانچہ مرید پر لازم ہے کہ فوراً ان تمام شیطانی وسوسوں کو دل سے جھٹک دے اور مرشِد پر کبھی یہ اعتراض نہ کرے کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ ورنہ ناکامی و نامرادی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔