Brailvi Books

پیر پر اعتراض منع ہے
36 - 55
سچ ثابت ہوا۔ (بہجۃ الاسرارومعدن الانوار،ذکراخبارالمشایخ عنہ بذالک،ص۱۹)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غضب ہو گیا کیا اب بھی مشائخ عظام پر بے جا اعتراض کرنےوالے اپنی زبانوں کو لگام نہیں دیں گے؟ یاد رکھیے! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کے ان نیک بندوں کی غلامی میں نجات اور ان سے دوری میں موت ہے،لہٰذا ایسے لوگوں کو اس بات سے ڈرنا چاہئے کہ کہیں یہ بھی ابن سقا کی طرح  دنیا والوں کے لیے نشانِ عبرت نہ بن جائیں اور کبھی بھول کر دل میں بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کے برگزیدہ و نیک بندوں پر اعتراض نہ کریں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کے یہ نیک بندے دلوں میں پیدا ہونے والے خیالات سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔ چنانچہ، 
تم نے زبان سیدھی کی ہے ہم نے دل
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ  561 صَفحات پر مشتمل کتاب الملفوظ المعروف بہ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت (مکمل چار حصے) صَفْحَہ 479پر ہے:ایک صاحب اولیائے کرام میں سے تھے۔ ان کی خدمت میں دو عالِم حاضر ہوئے۔ آپ کے پیچھے نماز پڑھی ،تجوید کے بعض قَوَاعِدِ مُسْتَحَبَّہ اَدَا نہ ہوئے۔ ان کے دل میں خطرہ گزرا کہ اچھے ولی ہیں ان کو تجوید بھی نہیں آتی! اُس وقت تو حضرت نے کچھ نہ فرمایا ۔ مکان کے