Brailvi Books

پیر پر اعتراض منع ہے
25 - 55
اس حکایت سے یہ اَہم رازآشکار ہوا کہ مرشِد کی توجہ سے حاصل ہونے والے مقام کو پاکر بھی مرید ہر وقت بارگاہِ مرشِد سے وابستہ رہے۔ورنہ عطائے مرشِد کو اپنا کمال سمجھنے والا مرید تباہی کے در پہ دستک دےگا۔
پیر پر اعتراض کا تیسرا سبب
بسااوقات شیخ طریقت سے کچھ ایسی باتیں صادر ہوتی ہیں جو بظاہر خلافِ سنت معلوم ہوتی ہیں تو شیطان جو ایسے ہی کسی موقع کا منتظر رہتا ہے، فوراً مرید کے دل میں وسوسے کا بیج بونے کی کوشش کرتا ہے لہٰذا اگر مرید صادق کے پاؤں ایسے مواقع پر لڑ کھڑا جائیں اور وہ پیر کے متعلق بدگمانی کا شکار ہو جائے تو پیر پر اعتراض کا مرتکب ہو جاتا ہے، اور یاد رکھئے کہ یہ بھی پیر کے فیض سے محرومی کی علامت ہے۔ چنانچہ، 
کیا کشتی لڑنے والا بھی پیرہو سکتا ہے؟
خواجۂ نقشبند حضرت سیدنا بہاؤ الحق والدین عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالمَتِیننے علومِ شرعیہ کی تکمیل کے بعد راہِ طریقت کے کسی شاہسوار کی خدمت میں زانوئے تلمذ طے کرنے کا ارادہ کیا تو بخارا میں حضرت امیر کلال رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ کا شہرہ سن کر ان کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ کیا دیکھتے ہیں کہ اس وقت مکان کے