Brailvi Books

پیر پر اعتراض منع ہے
18 - 55
اپنی کمزوری کا اعتراف کر لو
حضرت سیدنا احمد بن مبارک مالکی سِجِلْمَاسی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ مزید فرماتے ہیں کہ ایک بار میں اپنے پیر و مرشِد حضرت سیدنا عبد العزیز بن مسعود دباغ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ کے ہمراہ بابُ الْحَدِیْد کے پاس موجود تھا، اس وقت ہمارے ساتھ حضرت کا ایک اور مرید بھی موجود تھا جو ہم تمام پیر بھائیوں میں سب سے زیادہ حضرت کی خدمت کیا کرتا۔ حضرت نے اس سے دریافت فرمایا: کیا تم مجھ سے صرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی رضا کے حصول کے لیے محبت کرتے ہو؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! میری محبت صرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے لیے ہے اور اس میں نہ تو کسی قسم کی ریاکاری شامل ہے اور نہ ہی مجھے شہرت کا حصول مقصود ہے۔حضرت سیدنا احمد بن مبارک مالکی سِجِلماسی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس کی یہ بات سن کر بہت غصہ آیا مگر میں حضرت کے اَدَب کی وجہ سے خاموش رہا۔ پھر حضرت نے اس سے دریافت فرمایا: اگر تمہیں پتہ چلے کہ میرے اندر موجود تمام اسرار خَتم ہو گئے ہیں تو کیا پھر بھی تمہاری محبت باقی رہے گی؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! آپ نے فرمایا: اگر لوگ تم سے یہ کہیں کہ میں ایک عام شخص کی طرح ہوں تو کیا تب بھی یہ محبت باقی رہے گی؟ اس نے پھر اقرار کیا تو آپ نے فرمایا: اگر لوگ