کامل پیر پر اعتراض کے نو اسباب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مرشِدِ کامل کے در پر عمر گزارنے کے باوجود بعض لوگ اکتسابِ فیض سے محروم رہتے ہیں،آخر کیوں؟ غور کرنے پر معلوم ہو گا کہ یہ لوگ مرشِدِ کامل کے افعال و اقوال کو عقل کے ترازو میں تولتے ہیں، جب کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی تو مرشِد پر طرح طرح کے اعتراضات کرنے لگتے ہیں۔ لہٰذا یاد رکھئے کہ کامل پیر و مرشِد پر اعتراض کا سبب اکثر اوقات قلبی خباثت (دل کی گندگی) ہوتی ہے مگر بسا اوقات کچھ ظاہری اسباب بھی اس کےمحرک بن جاتے ہیں۔ آئیے ان اسباب پر ایک نظر ڈالتے ہیں تاکہ ان کا علاج کر کے ہم شیطانی وسوسوں کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں اور آخرت میں مرشِد کی محبت دل میں بسائے ان کے جھنڈے تلے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر دُرُود و سلام کے نذرانے پیش کرتے ہوئے بارگاہِ خداوندی میں حاضر ہوں۔
پیر پر اعتراض کا پہلا سبب
بعض مرید کافی عرصہ خدمتِ مرشِد میں گزار دیتے ہیں اور جب کسی مقام پر نہیں پہنچ پاتے تو یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ انہوں نے تو مرشِد کی