کسی گاؤں میں ایک حجّام کا آخِری وَقت تھا، لوگوں نے ا ُس سے کہا ''کلِمہ پڑھ'' ۱؎ اُس نے جواب نہ دیا۔ پھر کہا:''کلِمہ پڑھ ''موت کی سختی کے سبب اُس نے معاذَاللہ کلِمہ شریف کو گالی دی ۲؎ کچھ دیر بعد اُس کا انتِقال ہوگیا۔ جب دَفن کرنے لگے تو لوگوں کی چیخیں نکل گئیں کیونکہ قَبْر بچھوؤں سے بھری پڑی تھی۔ اس قَبْر کو لوگوں نے بند کردیا اور دوسری جگہ قَبْر کھودی۔ آہ! وہ قَبْر بھی بچھوؤں سے پُر تھی۔ چُنانچِہ اسی حالت میں حجّام کی لاش کو قَبْر میں ڈال کر قَبْر بند کردی گئی۔ ہم قَہرِ قَھّار اور غَضَبِ جبّار سے اُسی کی