دکھائے جاتے ہیں ۔ عبرت کیلئے کبھی کبھی ظاہرکی جانے والی سزاؤں کے مناظِر کے علاوہ مزید خوفناک عذاب کا سلسلہ بھی اُن گنہگاروں کیلئے ہو سکتا ہے ۔ اِس لرزہ خیز واقِعہ میں مرنے والے کو '' سود خور'' ظاہِر کیا گیا ہے۔ واقِعی سُود کی بھی بَہُت زیادہ نُحُوست ہوتی ہے ۔ اِس کو سمجھنے کیلئے چار احادیثِ مبارکہ مُلاحَظہ فرمایئے:(۱)صحیح مسلم شریف کی حدیث ہے: رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے لعنت فرمائی سُود لینے والے اور دینے والے اور اس کا کاغذ لکھنے والے اور اس پر گواہی کرنیوالوں پر اور فرمایا: وہ سب برابر ہیں۔