پیٹ کا قُفلِ مدینہ |
بھگدڑ مچ گئی۔ امام صاحِب نے بھی نیَّت توڑ دی اورکچھ لوگوں کی مدد سے اس کو پھرلٹا دیا۔ تین مرتبہ مُردہ اُٹھ کر بیٹھا۔ امام صاحِب نے مرحوم کے رشتہ داروں سے پوچھا :کیا مرنے والا سود خور تھا؟ انہوں نے اِثبات (یعنی تصدیقاً ہاں) میں جواب دیا۔ اِس پرامام صاحِب نے نَمازِ جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا! لوگوں نے جب لاش قَبْر میں رکھی تو قَبْر زمین کے اندر دھنس گئی۔ اس پر لوگوں نے لاش کو مِٹّی وغیرہ سے دباکر بِغیر فاتِحہ ہی گھر کی راہ لی۔ہم قَہرِ قَھّار اور غَضَبِ جبّار سے اُسی کی پناہ کے طلبگار ہیں۔ ؎
سُود و رِشوت میں نحوست ہے بڑی اور دوزخ میں سزا ہوگی کڑی
سُود کی مذمّت پرچار روایات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس طرح کے لرزہ خیز واقِعات بندوں کو گناہوں کے انجام سے ڈرانے اور سنّتوں بھرے رَستے پر چلنے کی ترغیب کیلئے