پیٹ کا قُفلِ مدینہ |
اَجَل نے نہ کسریٰ ہی چھوڑا نہ دارا اِسی سے سکندر سا فاتِح بھی ہارا ہراک لے کے کیا کیا نہ حسرت سِدھارا پڑا رہ گیا سب یُونہی ٹھاٹھ سارا جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! پولیس افسر کے اِس لرزہ خیز واقِعہ میں عبرت ہی عبرت ہے۔اللہ عزوجل بہتر جانے اُس پولیس افسر کے کیا کیا گناہ تھے جس کی وجہ سے اُس کو لوگوں کیلئے سامانِ عبرت بنا دیا گیا! جس کوعُہدہ و منصب اور اِقتِدار کی خواہِش ہو وہ یہ روایت غور سے مُلا حَظہ کرے:
جہنّم میں پَھینکا جائے گا
حضرتِ سَیِّدُنا عبداﷲ ابنِ عبّاس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے ، اللہ کے مَحبوب ،دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ عالی شان ہے: جو شخص دس افراد کا حاکم بنا پھر ان کے درمِیان فیصلے