Brailvi Books

پیٹ کا قُفلِ مدینہ
12 - 31
بھکاری اور اُس کے دوست کے گناہوں کو معاف فرمائے اور ان دونوں کی بے حساب مغفِرت کرے اور یہ دعائیں ہم گنہگاروں کے حق میں بھی قبول فرمائے۔
       اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سو نُمونے		 مگر تجھ کو اندھا کیا رنگ و بو نے

کبھی غور سے بھی یہ دیکھا ہے تو نے		 جو آباد تھے وہ محل اب ہیں سُونے

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے 

یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے
دولت سے دوا مل سکتی ہے شفا نہیں
    پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے لیے ان کی لرزہ خیز داستان میں عبرت کے بیشمار مَدَنی پھول ہیں۔ ہر وقت مال ودولت کی حِرص وطمع میں رَچے بسے رہنے والوں کے لیے، جمعِ مال کی ہوَس میں حلال وحرام کی تمیزاُٹھا دینے والوں کیلئے، کاروباری مشغولیات کے سبَب نَماز کی جماعت
Flag Counter