Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
407 - 412
سفرِ آخرت کاتوشہ تیارکرو۔۔۔۔۔۔!
     کہا:''اُسقولیہ'' کے بادشاہ نے ایک بہت بڑا لشکر''اَفرولیہ'' کی طرف بھیجا۔وہاں تک کا سمندری سفرساٹھ 60) ( دنوں کاتھااورراستے میں کوئی ایسامقام نہ تھاجہاں سے کھانے پینے کی کوئی چیزحاصل کی جاتی۔ اب جتناسامانِ خو ر د و نو ش یہ اپنے ساتھ لے جاتے اسی پرگزارہ کرناپڑتا۔اس لشکرمیں دوکاہن بھی تھے۔ایک نے کہا:''یہ لشکرسات دن تک ''افرولیہ'' کامحاصرہ کر کے ، منجنیق کے ذریعے سنگ باری کرتارہے گااورآٹھویں دن انہیں فتح نصیب ہوگی۔''دوسرے کاہن نے کہا:''ایسانہیں ہے بلکہ یہ و ہا ں پرسات دن محاصرہ کریں گے اورآٹھویں دن واپس آجائیں گے۔''لشکروالوں نے جب ان کی یہ باتیں سنیں تولشکرکے سردارآپس میں کہنے لگے: ''ہمیں واپسی کازادِراہ ساتھ لے چلناچاہے یافتح کی اُمیدپرواپسی کے زادِراہ کے بغیرچلناچاہے؟'' ایک قوم نے کہا کہ : ''ہمیں اس کاہن کی بات ماننی چاہے جوفتح کی خوش خبری دے رہاہے ،لہٰذازیادہ زادِراہ لے جاکرہمیں اپنے آپ کو تھکانا نہیں چاہے۔'' بقیہ لشکروالوں نے کہا:''ہم صرف امیدپراپنے آپ کوہلاکت میں نہیں ڈال سکتے بلکہ ہمیں واپسی کا زادِ راہ بھی احتیا طاً سا تھ لے چلناچاہے۔''چنانچہ ا نہوں نے توآنے جانے کا زادِ راہ ساتھ لے لیا۔ لیکن لشکرکے دوسرے گروہ نے صر ف جانے ہی کاسامان ساتھ لیا۔وہاں پہنچ کروہ مسلسل سات دن تک قلعے کامحاصرہ کئے سنگ باری کرتے( پتھر برساتے ) رہے۔ آٹھویں دن دیوا ر میں بہت بڑاشگاف ہواتولشکراندرداخل ہوگیا، آگے ایک ا ور بہت مضبوط دیوار موجود تھی ۔سات دن ہوچکے تھے آٹھواں دن شروع تھااتنے میں قاصد آیا اورپیغام دیاکہ'' بادشاہ فوت ہوگیاہے وا پس چلو۔''یہ خبرسن کرسب واپس ہولئے ۔جولوگ اپنے ساتھ واپسی کا سامان لائے تھے وہ توبخیریت اپنے ملک پہنچ گئے اورجنہوں نے سستی کرتے ہوئے زادِراہ ساتھ نہ لیاتھاوہ ہلاک ہو گئے۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی تعدادستَّر ہزار(70,000) تھی۔ اس وقت سے اب تک ان کی حکایت بطورِ عبرت پیش کی جاتی ہے۔

    یہ حکایت سنانے کے بعدراہب نے ان تینوں سرداروں کوسمجھاتے ہوئے کہا:''انہی لوگوں کی طرح وہ بھی ہلاک ہو جا تا ہے جوآخرت کے لئے زادِراہ تیارنہیں کرتا۔اورجوزادِراہ تیاررکھتاہے وہ نجات پاجاتاہے۔''سرداروں نے کہا:''آپ کا اندازِتبلیغ بہت اچھاہے ۔آپ کی انفرادی کوشش بہت خوب ہے ۔'' راہب نےکہا:''کہیں ایساتونہیں کہ میرے وعظ کی مٹھاس صرف تمہارے کانوں تک محدودہواور دلوں تک نہ پہنچی ہو۔سنو!کیاتم نہیں جانتے کہ جوکتابیں حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ علٰی نبیناوعلیہ الصلٰوۃوالسلام، حضرتِ سیِّدُناداؤد علٰی نبیناوعلیہ الصلٰوۃوالسلام اورحضرتِ سیِّدُناعیسیٰ روح اللہ علٰی نبیناوعلیہ الصلٰوۃوالسلام پرنازل ہوئیں اوردیگرانبیاء کرام علیہم السلام پرجوصحائف نازل ہوئے ان تمام میں یہ بات موجودتھی کہ''تمہیں اسی کی جزاملے گی جوتم نے عمل کئے''پس تم اپنے اعمال میں نظر کرو ۔اپنے بارے میں صحیح فیصلہ کرو!اورمیرے پاس سے ہدایت پانے
Flag Counter