Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
376 - 412
 راز کی بات ہے۔'' مردِ صالح نے اپنا کان قریب کیا تو اس نے کہا:'' میں ملک الموت ہوں ،تیری روح قبض کرنے آیا ہوں۔'' نیک شخص نے کہا:'' خوش آمدید اس کے لئے جس کی جدائی بہت طویل ہوگئی تھی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم !مجھ سے دور رہنے والا کوئی شخص نہیں جس کی ملاقات میرے نزدیک آپ علیہ السلام کی ملاقات سے افضل ہو ۔'' ملک الموت علیہ السلام نے کہا:'' اگر تمہارا کوئی کام ہے تو اسے پور ا کرلو۔'' کہا: '' آپ کے ہوتے ہوئے مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں اوراللہ تبارک وتعالیٰ کی ملاقات سے بڑھ کر کوئی شئے مجھے محبوب نہیں۔'' ملک الموت علیہ السلام نے کہا:'' جس حال میں اپنی موت کو پسند کرتے ہو مجھے بتا دومیں اسی حالت میں تمہاری روح قبض کروں گا۔'' نیک شخص نے کہا:''کیا آپ علیہ السلام کو اس بات کا اختیار دیا گیا ہے؟''کہا:''ہاں! مجھے اسی طرح حکم دیا گیا ہے ۔'' نیک شخص نے کہا:'' پھر مجھے وضوکر کے نماز پڑھنے دو جب میں سجدہ میں جاؤں تو میری روح قبض کرلینا۔'' ملک الموت علیہ السلام نے کہا:''ٹھیک ہے میں ایسا ہی کروں گا۔'' چنانچہ، اس نے وضوکرکے نماز شروع کردی۔ جب سجدہ کیا تو اس کی روح قبض کر لی گئی۔     (اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)

؎ جب تیر ی یاد میں دُنیا سے گیا ہے کوئی 		جان لینے کو دُلہن بن کے قضاآئی ہے

    (میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس نے اعمالِ صالحہ کے ذریعے اپنے پاک پرورد گا ر عزوجل کی خوشنودی حاصل کر کے سفر آخرت کی تیاری کر رکھی ہو اس کے لئے موت کا فرشتہ نوید ِ مُسرَّت ہوتا ہے، اس کی بے قرار رو ح بارگاۂ خدا وندی عَزَّوَجَلَّ میں سجدہ ریز ہونے کے لئے مَچل رہی ہوتی ہے ۔اس کے برعکس جس نے موت کی تیاری نہ کی ہو، اسے موت کاپیغام بہت بڑا عذاب معلوم ہوتا ہے۔ سمجھ دار وہی ہے جو اعمالِ صالحہ کا ذخیرہ اکٹھا کر کے موت سے پہلے موت کی تیاری کر لے ۔اور یہ دولت اچھے ماحول میں رہ کر ہی حاصل ہو سکتی ہیں ۔ موت کی تیاری کا ایک بہترین ذریعہ تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک'' دعوتِ اسلامی'' کے مدنی ماحول سے وابستگی بھی ہے ۔ اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وارسنتو ں بھرے اجتماع میں پابندیئ وقت کے ساتھ شرکت فرما کر خوب خوب سنتوں کی بہاریں لُوٹئے۔ دعوت اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے بے شمار مدنی قافلے شہر بہ شہر،گاؤں بہ گاؤں سفر کرتے رہتے ہیں،آپ بھی سنتوں بھرا سفر اختیار فرما کراپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کیجئے۔ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے ''مکتبۃ المدینہ'' سے مدنی انعامات نامی رسالہ حاصل کر کے اس کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کیجئے۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ اپنی زندگی میں حیرت انگیز طور پر مدنی انقلاب برپا ہوتا دیکھیں گے۔ )

؎ اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں		اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو(آمین)!