خرید لو ۔ '' چنانچہ، وہ آپ کوخرید کرگھرلے گیا۔بستی سے کچھ دور جب وہ اپنی زرعی زمین کی طرف جاتاتواس کی جوان بیٹیاں حرام کاری کے لئے چلی جاتیں۔ان کی نگہبانی کے لئے ہی حضرتِ سیِّدُنالقمان حکیم علیہ رحمۃ اللہ الکریم کوخریداگیا تھا۔آج جاتے وقت اس نے دروازہ بندکیا،آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کوباہربٹھایااورکہا:''گھرمیں میری بیٹیاں موجودہیں، مَیں نے ضرورت کی تمام اشیاء انہیں مہیاکردی ہیں،اگروہ دروازہ کھولنے کوکہیں توہرگز نہ کھولنا۔''
یہ کہہ کروہ چلاگیااورآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نگہبا نی کرنے لگے۔ کچھ دیربعد لڑکیوں نے دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے کہا:''جلدی سے دروازہ کھولو۔''آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے انکارکردیا۔انہوں نے بہت اصرارکیالیکن آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے دروازہ نہ کھولا۔ بالآخر لڑکیوں نے پتھرمارکرآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کوزخمی کردیا،آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سرسے خون بہنے لگا۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے جسم اور فرش سے خون دھوکرصاف کردیااورشام تک دروازے پربیٹھے رہے ۔ جب مالک آیاتوآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اسے کچھ نہ بتایا۔ دوسرے دن لڑکیوں نے پھردروازہ کھلواناچاہالیکن آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے انکارکردیا۔انہوں نے دوبارہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کوزخمی کر دیا، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے جسم اورفرش سے خون دھوڈالااورشام تک دروازے پربیٹھے رہے۔جب مالک آیاتواسے کوئی بات نہ بتائی۔
تیسرے دن سب سے بڑی لڑکی نے کہا: ''خداعَزَّوَجَلَّ کی قسم !اس حبشی غلام کی کیاشان ہے کہ یہ مجھ سے بہت زیادہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا اطاعت گزارہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم !اب میں ضرورتوبہ کروں گی ۔''یہ کہہ کر اس نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کر لی۔ پھرسب سے چھوٹی نے کہا:''میری بہن اوراس حبشی غلام کی کیاشان ہے کہ یہ دونوں مجھ سے بہت زیادہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت کرنے والے ہیں،پھر میں توبہ کیوں نہ کروں؟''یہ کہہ کراس نے بھی اپنے تمام گناہوں سے توبہ کرلی۔یہ دیکھ کر تیسری نے کہا: ''میری دونوں بہنوں اوراس حبشی غلام کی کیاشان ہے کہ وہ مجھ سے بہت زیادہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اطاعت گزار ہیں۔ بس آج سے میں اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرتی ہوں۔''یہ کہہ کروہ بھی تمام گناہوں سے تائب ہوگئی ۔جب یہ خبربستی کی دوسری فاحشہ عورتوں تک پہنچی تو انہوں نے کہا:''فلاں بن فلاں کی تینوں بیٹیوں اوران کے حبشی غلام کی کیاشان ہے کہ وہ ہماری نسبت اللہ عَزَّوَجَلَّ کے زیادہ اطاعت گزارہیں،پھرہم بھی توبہ کیوں نہ کریں؟''یہ کہہ کران سب نے بھی اپنے سابقہ تمام گناہوں سے توبہ کرلی اور عبادت وریاضت میں اعلیٰ مقام حاصل کیا۔
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
(میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس حکایت سے ثابت ہواکہ نیک لوگوں کی صحبت اوران کاقرب انسان کونیک بنانے میں معاون ثابت ہوتاہے۔اچھوں کے اعمالِ صالحہ کانوربُروں کی برائی کی ظلمت کودورکردیتاہے۔ ہمیں چاہے کہ نیک لوگوں کی