| عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم) |
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے پوچھا:''کیاتم میرے عہدے داران میں شامل ہونا چاہتے ہو؟ اس طرح تمہارے آباء و اجداد کا وقاربحال ہوجائے گا، اگرتم میں طاقت ہے تومیری پیشکش قبول کرلو۔''کہا : ''اگر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میری ایک خواہش پوری کر دیں تومیں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی پیش کش قبول کرلوں گا۔ ''آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:''بتاؤ! تمہاری کیاخواہش ہے؟''اس نے کہا:''ایسی زندگی جس میں موت نہ ہو،ایسی جوانی جسے بڑھاپا لاحق نہ ہو ، ایسی خوشحالی جس کے بعد تنگد ستی نہ ہواورایسی خوشی جس کے ساتھ غم نہ ہوں۔'' آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: ''ان میں سے کوئی بات بھی میں پوری نہیں کرسکتا۔''اس نے کہا: ''پھرآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جایئے اورمجھے ان چیزوں کو اسی کے پاس ڈھونڈنے دیجئے جوان تمام چیزوں کامالک اور انہیں دینے پر قادر ہے۔'' آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس کی یہ حکمت بھری باتیں سن کرکہا:''میں نے اسے تمام لوگوں سے زیادہ عقل مند پایا۔'' (اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
حکایت نمبر427: اَدُھوراکفن
حضرتِ سیِّدُنامحمدبن یوسف فِرْیَابِی علیہ رحمۃ اللہ الہادی سے منقول ہے، ''قَیْسارِیَہ''میں ایک عورت فوت ہوگئی اور اس کی بیٹی نے اسے خواب میں یوں کہتے سنا : ''تم لوگوں نے مجھے بہت تنگ کفن پہنایا تھاجس کی وجہ سے میں اپنے ہمسایوں میں شرم محسوس کرتی ہوں۔سنو!فلاں عورت فلاں دن ہمارے پاس آنے والی ہے۔میں نے فلاں مقام پر چالیس دینار چھپا رکھے ہیں تم کفن خریدکراسے دے دو،وہ ہم تک پہنچا د ے گی۔''اس کی بیٹی کہتی ہے کہ جس جگہ کے متعلق میری والدہ نے خواب میں بتایا تھا وہاں واقعی چالیس (40)د ینار موجود تھے ۔ لیکن جس عورت کے بارے میں بتایاتھاوہ بالکل تندرست تھی ۔پھرچنددن بعد وہ بیمار ہو گئی۔راوی کہتے ہیں کہ اس کی بیٹی کچھ لوگوں کے ساتھ میرے پاس آئی اوراپناخواب بیان کرتے ہوئے کہا:'' آپ اس بارے میں کیافرماتے ہیں؟''ان کی باتیں سن کرمجھے اُمّ المؤ منین حضرتِ سیِّدَتُناعائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی یہ حدیثِ پاک یاد آگئی: ''بے شک مُردے اپنے کفنوں میں ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں۔''
(مصنف ابن ابی شیبۃ،کتاب الجنائز،ما قالوا فی تحسین الکفن۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث۳،ج۳،ص۱۵۳،باختلاف الراوی)
میں نے ان سے کہا:''تم بزازین جاؤ، وہاں دومشہورمحدِّث '' ابنِ نَیْشَاپُورِی'' اور ''ابوتوبہ'' کے نام سے مشہور ہیں وہ تمہارا مسئلہ حل کر دیں گے۔لوگوں نے اس عورت کی لڑکی کووہاں بھیجاتوان محدِّثوں نے اسے ایک کفن خرید کردے دیا ۔پھرجس عورت