| عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم) |
عَزَّوَجَلَّ حبیب عجمی علیہ رحمۃ اللہ القوی کے عہد کو پورا فرمائے گا۔لیکن کیا معلوم کہ ہم ان سے پہلے ہی سفر آخرت کی طرف روانہ ہوجائیں ، تم ایسا کرو حبیب عجمی علیہ رحمۃ اللہ القوی سے ایک رقعہ لکھوا لو کہ وہ ہمیں جنت میں ایک گھر دلوانے کے ضامن ہيں ۔''
چنانچہ وہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پاس آیا اور کہا:''اے ابو محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ! آپ نے جو گھر ہمارے لئے خرید ا ہے وہ ہمیں قبول ہے ، آپ ہمارے لئے رقعہ لکھ دیں کہ آپ جنت میں گھر دِلوانے کے ضامن ہیں ۔'' فرمایا: ''ٹھیک ہے میں رقعہ لکھ دیتا ہوں۔ پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس طرح رقعہ لکھا:بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
'' یہ ضمانت نامہ ہے اس بات کا کہ حبیب ابو محمد نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے فلاں خُرَاسَانی شخص کے لئے دس ہزار درہم کے عوض جنت میں ایک ایسا گھر خریدا ہے جس میں محلات ، نہریں اور پھلدار درخت ہیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذمہ کر م پر ہے کہ فلاں شخص کو ایسی صفات سے متصف گھر دے کر حبیب عجمی کو اس کے عہد سے بری کردے۔ ''
خُرَاسَانی وہ رقعہ لے کرخوشی خوشی اپنے گھرآگیا۔ ابھی اس واقعہ کو چالیس(40)دن ہی ہوئے تھے کہ وہ بیمار ہوگیا۔ اس نے اپنی زوجہ کو وصیت کی'' جب مجھے غسل دے کر کفن پہنایا جائے تو یہ رقعہ میرے کفن میں رکھوا دینا ۔'' حسبِ وصیت رقعہ اس کے کفن میں رکھ دیا گیا ۔ دفن کے بعد لوگو ں کو اس کی قبر پر ایک پرچہ ملا جس پر لکھا تھا:
'' یہ حبیب عجمی کے لئے اس گھر کا براء ت نامہ ہے جسے اس نے فلاں شخص کے لئے خریدا تھا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ نے خُرَاسَانی کو ایسا گھر دے دیا ہے جس کا حبیب عجمی نے عہدکیا تھا ۔''
لوگ یہ پرچہ لے کر حضرتِ سیِّدُنا حبیب عجمی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی بارگاہ میں حاضر ہوئے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ وہ رقعہ پڑھ کر رونے لگے پھر اپنے ساتھیوں کے پاس آئے اور فرمایا :'' یہ میرے رب عَزَّوَجَلَّ کی طر ف سے میرے لئے براء ت نامہ ہے۔''
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)حکایت نمبر219: لاکھ درہم کے بدلے جنتی محل
حضرتِ سیِّدُنا جَعْفَر بن سلیمان علیہ رحمۃ اللہ المنّان فرماتے ہیں : '' ایک مرتبہ میں حضرتِ سیِّدُنا مالک بن دینار علیہ رحمۃ اللہ الغفار کے ساتھ جار ہا تھا۔ ایک جگہ ایک عظیم الشان محل کی تعمیرجاری تھی۔ ایک حسین و جمیل نوجوان مزدوروں ،معماروں کو تعمیر سے متعلق