Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
298 - 412
''اے امیرالمومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ! وہ دو سو ساٹھ(260) تھے،جب سب سامان جمع ہوگیا توکام کرنے والے نکلے تاکہ ایسی جگہ تلاش کریں جہاں شَدَّادکی جنت بنائی جاسکے کافی تلاش کے بعدوہ ایسے صحراء میں پہنچے جوٹیلوں اورپہاڑوں وغیرہ سے خالی تھا وہ کہنے لگے کہ یہی وہ جگہ ہے جس کا ہمیں حکم دیا گیا ہے۔ بس پھرکیاتھا! کاریگراورمزدورجوق د ر جوق وہاں پہنچنے لگے جتنی جگہ درکارتھی اس کی حدمقررکی،چشمے کھودے ،گلی کُوچے بنائے ،نہروں کے لئے گڑھے کھود ے ان کی جڑوں میں خوشبودار سفید پتھر رکھے۔پھر عمارتوں اورستونوں کے لئے بنیادیں کھودی گئیں اوران میں بھی بہت قیمتی او ر مضبو ط پتھرلگائے گئے ۔اب زبرجد، یاقوت، سوناچاندی اورہیرے جوہرات منگوائے گئے۔کاریگر ستون بنانے لگے ، معمار سونے چاندی کی اینٹوں سے محلات تعمیر کرنے لگے ،دودھ اورخوشبودارپانی کی نہریں جاری کی گئیں۔اور اس طرح اس شہرکی تعمیرمکمل ہوئی۔ 

    حضرتِ سیِّدُنا امیرِ مُعَاوِیَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: ''اے کَعْب! خداعَزَّوَجَلَّ کی قسم!میراخیال ہے کہ ا نہیں اس شہرکی تعمیرمیں بہت عرصہ لگاہوگا؟''کہا:''جی ہاں!میں نے ''تورات'' میں پڑھاکہ یہ ساراکام تین سو(300)سال میں مکمل ہوا۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: ''شَدَّادبدبخت کی عمرکتنی تھی؟' ' فرمایا: '' نوسو(900)سال ۔'' فرمایا : ''اے ابواِسحاق رضی اللہ تعالیٰ عنہ! آپ نے ہمیں عجیب وغریب خبردی ہے، اس بارے میں مزیدکچھ بتائیے ۔''فرمایا:''اے امیرالمؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ! اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے اس کانام ''اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَاد''رکھااس کے ستون زبرجدویاقوت کے تھے،اس شہرکے علاوہ پوری دنیامیں کوئی اور شہر ایسانہیں جویاقوت وزبرجد سے بنایا گیا ہو ۔ چنانچہ ،فرمانِ خداوندی ہے :
اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ  ۪ۙ﴿۷﴾     الَّتِیۡ  لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُہَا فِی الْبِلَادِ ۪ۙ﴿۸﴾
ترجمۂ کنزالایمان:وہ اِرَم حدسے زیادہ طول والے کہ ان جیساشہروں میں پیدانہ ہوا۔   (پ۳۰،الفجر:۷۔۸)

    اے امیرالمؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ!اس جیساکوئی اورشہرنہیں ،جب شد ا د کو اس کی تکمیل کی خبردی تو اس نے کہا:''جاؤ!اس کے گردمضبوط قلعہ بناؤ اور قلعہ کے گرد ایک ہزارمحل بناؤ،ہرمحل میں ایک ہز ار جھنڈے گاڑو اورہرہرجھنڈے پرایک مخصوص نشان بناؤ،یہ محلات میرے وزراء کے لئے ہوں گے۔''حکم پاتے ہی کاریگرمصروفِ عمل ہوگئے ۔ فراغت کے بعدجب کاریگروں نے شداد کو خبر دی تو اس نے اپنے خاص وزیروں میں سے ایک ہزاروزراء کوحکم دیاکہ میری اس بنائی ہوئی جنت کی طرف چلنے کی تیاری کرو۔'' ہرخاص وعام ''اِرَم'' کی طرف جانے کی تیاری میں لگ گیا۔لوگوں نے جھنڈے اورنشانات اٹھالئے ، حکم جا ری ہوا کہ میرے وزراء اورخاص عہدے داران ،اپنی عورتوں ،خادموں اورکنیزوں کولے جانے کی تیاری کریں ۔پھرشَدَّادنے وزراء اور دوسرے لوگوں کوبہت ساری دولت وخوردونوش کاسامان دینے کاحکم جاری کیا۔تمام لوگ دس سال تک اس جنت میں جانے کی تیاری کرتے رہے۔شَدَّادنے دوآدمیوں کواپنے شہرکا نگران مقررکیااوراجازتِ عام دے دی کہ جوآناچاہے میرے ساتھ آ
Flag Counter