Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
286 - 412
ہوئے ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ کسی شئے کی آہٹ سنائی دی۔ میں سوچنے لگا کہ یہ آواز کیسی ہے؟ جب اوپر دیکھا تو ایک بہت بڑا اژدھا میری جانب آرہا تھا۔

    لیکن اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! اس خطرنا ک اژدھے کو دیکھ کر بھی میرا دل مطمئن تھا۔ خوف و وحشت کا نام تک نہ تھا۔ اژدھا قریب آیا اور میرے گرد دائرہ بنا کر بیٹھ گیا۔ میں سوچ ہی رہا تھا کہ کنوئیں سے باہر کیسے نکلا جائے؟ اژدھے نے اپنی دم میرے گرد لپیٹی اور مجھے کنویں سے باہر نکال دیاپھر میرے جسم سے علیحدہ ہو کر لمحہ بھر میں میری آنکھوں سے اوجھل ہوگیا خوب اِدھر اُدھر دیکھامگروہ کہیں نظر نہ آیا۔ نہ جانے اس مددگار اژدھے کو زمین کھاگئی یا آسمان نگل گیا؟پھر میں اٹھ کھڑا ہوا اور اس غیبی امدادپر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر ادا کرتا ہوا اپنی منزل کی جانب چل دیا۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
حکایت نمبر417:             مؤمن کی نصیحت
    حضرت سیدناعُبَیْدُاللہ بن شُمَیْط بن عَجْلَان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں،میں نے اپنے والد ِ محترم کو یہ ارشاد فرماتے سنا: مؤمن اپنے نفس کو اس طرح سمجھا تا ہے:

    ''اے نفس! یہ دنیوی فانی زندگی صرف تین دن ہی تو ہے۔ ایک تو گزر گیا ۔ ایک وہ ہے جس میں تو ہے، سمجھ لے کہ بس یہ بھی گزر گیا۔ کل کا دن تو ایک ایسی کھوکھلی اُمید ہے جسے شاید تو نہ پاسکے ،اگر تو کل تک زندہ رہا تو کل کا دن تیرارزق ساتھ لے کر آئے گا اور کل نہ جانے کتنے لوگوں کو موت کا پیغام مل جائے گا، ہوسکتا ہے تو بھی انہی میں شامل ہو جنہیں پیغامِ اَجل( یعنی موت کاپیغام) ملنے والا ہے۔ اے نفس! ہر دن کے لئے اس دن کا غم ہی بہت ہے۔ پھر اگر مزید زندگی ملی تو تیرے کمزور و ناتواں دل پر قحط سالی اور گردشِ ایام کا غم مسلَّط رہے گا۔ کبھی اشیاء کا ارزاں و قیمتی مزہ تجھے پریشان کریگا تو کبھی گرمیوں میں ہی تو سخت سردی آنے کے غم میں مبتلا ہوجائے گا۔ اسی طرح سردیوں میں گرمی آنے سے قبل ہی تجھے اس کا غم نڈھال کردے گا۔ جب تجھے اتنے سارے غم ہوں گے تو تیرا دل آخرت کے غم کی طرف کیسے متوجہ ہوگا؟ یاد رکھ! ہر ہر دن تیری مدّتِ عمر کو کم کررہا ہے، لیکن تجھے کوئی پرواہ نہیں ۔ تیرا رزق ہر روز پورا ہوتا جارہا ہے، لیکن تجھے کوئی غم نہیں! تجھے بقدرِ کفایت روزی مل جاتی ہے، لیکن پھربھی تو دھوکہ دینے والی اشیاء کی طلب میں سرگرداں ہے۔
Flag Counter