کس چیز نے رُلایا ؟'' میں نے کہا : '' مرض کو دوا مل گئی اب جلد ہی شفاء مل جانے کی امید ہے ۔'' کہا:'' اے مسافر! اگر تو اپنی بات میں سچا ہے تو پھر رویا کیوں ؟ ''میں نے کہا:'' کیا سچے لوگ روتے نہیں ۔'' کہا: ''نہیں، کیونکہ روناتو دل کی راحت ہے اور اہلِ عقل کے ہاں تویہ نقص (یعنی خامی) شمار ہوتاہے ۔''میں نے کہا:'' اے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نیک بندی!مجھے کوئی ایسی چیز سکھا جس سے اللہ ربُّ العزَّت مجھے نفع عطا فرمائے۔''کہا:'' ہائے افسوس! جس حکیم کے پاس تو رہتا ہے اس کی قربت مل جانا ہی بہت بڑا فائدہ ہے۔ کیا اس عظیم دولت کے مل جانے کے باوجود تو مزید کسی اور شئے کا طالب بنتاہے ؟ ''میں نے کہا : ''اللہ تبارک وتعالیٰ جو چاہتا ہے کرتاہے ۔ اگر تو مناسب سمجھے تو مجھے کوئی نفع بخش چیز سکھادے۔'' اس نے کہا:'' اپنے مولیٰ عَزَّوَجَلَّ کی ملاقات کا شوق رکھتے ہوئے اس کی خوب عبادت کر ، بے شک وہ اپنے اولیاء کے لئے تجلِّی فرمائے گا۔ یہ اس لئے ہے کہ اس نے اپنے اولیاء کو دُنیا میں اُلفت کا ایسا جام پلایا ہے کہ اس کے بعد انہیں کبھی پیاس نہیں لگتی۔'' یہ کہہ کہ وہ زار وقطار روتے ہوئے اس طرح التجائیں کرنے لگی:
'' اے میرے مالک !اے میرے مولیٰ عَزَّوَجَلَّ ! تو کب تک مجھے اس ناپائیدار دُنیا میں رکھے گا جہاں میں کسی کو بھی ایسا نہیں پاتی جو میری مصیبت میں میرا مدد گار ثابت ہو ۔'' پھر وہ اس حال میں رخصت ہوئی کہ اس کی آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں اور زبان پرایک شعر جاری تھا جس کا مفہوم یہ ہے :'' بندہ جب اپنے مالکِ حقیقی عَزَّوَجَلَّ کی محبت میں گم ہوجائے تو پھر اسے کسی ایسے طبیب کی امید نہیں رہتی جس سے وہ علاج کروائے ۔''
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)