Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
245 - 412
بچوں اور اہل وعیال کا کیا بنے گا؟'' کیا ایسی چیز وں کی طر ف تو جہ دِلا کر تو مجھے واپس لے جانا چاہتا ہے ؟ ایسا ہر گز نہیں ہو گا۔ اے نفس! کیا تومرتبہ شہادت سے منہ موڑتا ہے؟ تیرا کیا خیال ہے کہ میں تیرے بہکاوے میں آکر اہل وعیال کی فکر میں جہاد سے پیٹھ پھیر لوں گا؟ ہر گز نہیں ! تیری یہ خواہش کبھی پوری نہ ہوگی ۔ خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم! آج تو میں ضرور تجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں پیش کروں گا اب چاہے وہ تجھے قبول کرکے مرتبۂ شہادت سے نوازدے، چاہے چھوڑدے ۔''

     وہ نوجوان یہ کہتا ہوا دشمن کی طرف بڑھنے لگا ۔ میں نے کہا: ''آج میں اس کی نگرانی کرو ں گا اور دیکھو ں گاکہ یہ کیا کرتا ہے؟ اب میری تو جہ اسی نوجوان کی طرف تھی۔ اسلام کے شیروں نے دشمن پر بڑھ چڑھ کر حملہ کیا تو وہ نوجوان صف ِ اوّل میں بڑے دلیرانہ انداز میں حملہ کر رہا تھا، اُدھر سے دشمن بھی شدید حملے کر رہے تھے۔ میدانِ کار زارمیں ہرطرف چیخ وپکار اور تلواروں کے ٹکرانے کا شور برپا تھا۔ میں نے اس نوجوان پر اپنی نظریں جما رکھی تھیں ۔وہ بڑی بے جگری اور ہمت سے لڑرہا تھا، دشمن کی تلواریں اس کے جسم کو زخمی کررہی تھیں، اس کا گھوڑا بھی زخموں سے نڈھال ہوچکا تھا لیکن وہ مردانہ وار بڑھ بڑھ کر دشمن پر حملہ کر رہا تھا۔ بالآخر لڑتے لڑتے زخموں سے چُورچُورہوکرزمین پر گِر پڑا اور اس کی روح قفسِ عنصری سے عالَمِ بالا کی طرف پرواز کر گئی۔جب میں نے دیکھا تو اس کے جسم پر تلواروں اور نیزوں کے ساٹھ(60) سے بھی زائد گہرے زخم تھے۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم)
حکایت نمبر379:                جنَّتی کاجنازہ
    حضرتِ سیِّدُنا شَہْربن حَوْشَب علیہ رحمۃاللہ الرَّب فرماتے ہیں:'' ایک مرتبہ میں نے جہاد پر جانے کا ارادہ کیا میرا بھتیجا ابھی کم عمر تھا میں نے اسے اکیلا چھوڑنا مناسب نہ سمجھااور اپنے ساتھ لے کر مجاہدین کے لشکر میں شامل ہوگیا۔اسلام کے شیروں کا لشکر دشمنانِ اسلام کی سر کو بی کے لئے دشمن کی سر حد کی جانب آندھی وطوفان کی طرح بڑھتاجارہا تھا۔ دورانِ سفرمیرے بھتیجے کی حالت خراب ہوگئی شدتِ مرض سے وہ جاں بَلَبْ تھا ۔ جب لشکرِ اسلام نے ایک جگہ قیام کیا تو میں اپنے بھتیجے کو لے کرقریب ہی موجود ایک کھنڈر نما عمارت میں گیا اور نماز ادا کرنے لگا۔ اچانک عمارت کی چھت شَق ہوئی اور چار فرشتے عمارت کے اندر داخل ہوئے، دو انتہائی خوبصورت جبکہ دو انتہائی سیاہ تھے۔ خوبصورت فرشتے میرے بھتیجے کی دائیں جانب اور کالے فرشتے بائیں جانب بیٹھ گئے ۔ سفید فرشتوں نے اپنے ہا تھوں سے میرے بھتیجے کے بد ن کو چھوا توسیاہ فرشتوں نے کہا:''ہم اس کے زیادہ حق دار ہیں۔''
Flag Counter