Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
165 - 412
سے دنیوی نعمتوں کو چھوڑ کر چلا گیا حالانکہ اسے معلوم بھی نہ تھا کہ کس گناہ کی کتنی سزا ہے؟ اس شخص کا کیا حال ہوگاجو درد ناک سزائیں جانتے ہوئے بھی گناہوں سے کنارہ کشی نہیں کرتا،نہ گناہوں پر شرمندہ ہوتا ہے اور نہ ہی توبہ کی طرف مائل ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں گناہوں سے نفرت عطا فرماکر اپنا ڈر اور خوف عطا فرمائے ۔''(آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم)

    (میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جو آخرت کے معاملے میں غورو فکر کرتا ہے اسے کامیابی کی راہیں نظر آہی جاتی ہیں ۔سچے دل سے جو بھی کام کیا جائے اس کے اثرات بہت جلد مرتَّب ہوتے ہیں ۔ عقل مند شہزادے نے لوگو ں کے مختلف احوال میں غور و فکر کیا تو اسے فلاح کا راستہ مل گیا۔ ہمیں بھی چاہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے عبرت حاصل کریں ۔اس نیرنگئ دنیا سے دل نہ لگائیں یہ بظاہر تو بڑی مُنَقَّش لیکن حقیقت میں بڑی خار دار وبے کار ہے۔اکھیا روں کے لئے اس دنیا میں ہر طر ف عبرت ہی عبرت ہے مگر کیا کریں دنیا کی رنگینیوں نے آنکھوں پر غفلت کا پردہ ڈال رکھا ہے ۔
حکایت نمبر320:         احکاماتِ الٰہی کوپامال کرنے کاانجام
    ابراہیم بن عیسیٰ بن ابو جَعْفَر منصور سے منقول ہے کہ میں نے اپنے چچا سلمان بن ابو جَعْفَر منصور کو یہ کہتے ہوئے سنا : ایک مرتبہ خلیفہ منصور کے دربار میں اسماعیل بن علی بن صالح بن علی ، سلمان بن علی اور عیسیٰ بن علی موجود تھے۔ میں بھی وہیں تھا کہ بنواُمَیہّ کی حکومت کے زوال کا تذکرہ چِھڑ گیا۔ عبداللہ نے بنوامیہ کے ساتھ جو سلوک کیا اس کا بھی ذکر ہوا، خلیفہ نے بنواُمَیَّہ کے متعلق کہا :'' اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان پر احسان فرمایا یہاں تک کہ انہوں نے ہماری حکومت کی طر ف نظر اٹھائی جیسا کہ ہماری نظر ان کی حکومت کی طر ف اٹھی، جیسے ہم ان کی طر ف راغب ہوئے ایسے ہی وہ بھی ہماری طرف راغب ہوئے ،قسم ہے مجھے اپنی جان کی! انہوں نے خوش بختی کی زندگی گزاری لیکن فقیروں کی حالت میں مرے۔'' اسماعیل بن علی جو دربار میں ہی موجود تھا اس نے کہا: ''اے خلیفہ ! بے شک عبید اللہ بن مَرْوَان بن محمد آپ کی قید میں ہے اس کے پاس مُلک ِ ''نوبہ'' کے بادشاہ کا عجیب وغریب
؎  جگہ   جی   لگانے   کی دنیا نہیں ہے 		یہ عبرت کی جا ہے تماشا  نہیں ہے

جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سُو نمونے 		         مگر تجھ  کو  اندھا   کیا رنگ وبو نے

کبھی غور سے  بھی یہ دیکھا ہے  تو نے 		          جو آباد تھے وہ محل اب ہیں سُونے

جگہ جی   لگانے   کی  دنیا  نہیں ہے 		یہ عبرت کی جا ہے  تماشا نہیں ہے
     اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں موت سے پہلے اس کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے ۔( آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم))
Flag Counter