Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
52 - 410
(۵)حضرت سیدنا مسروق بن اجدع رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
    حضرت سیدنا علقمہ بن مرثد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے منقول ہے ،حضرت سیدنا مسروق بن اجدع رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی زوجہ محترمہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہا فرماتی ہیں:''حضرت سیدنا مسروق علیہ رحمۃ اللہ المعبود نماز میں طویل قیام کرتے جس کی وجہ سے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی پنڈلیاں سوج جاتیں۔جب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نماز پڑھتے تو میں ان کے پیچھے بیٹھ جاتی،آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی حالت دیکھ دیکھ کر مجھے بہت تر س آتا اور میں روتی رہتی ۔

     پھرجب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے وصال کا وقت قریب آیا توآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ رونے لگے۔ جب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے رونے کا سبب پوچھا گیا تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا :''میں کیوں نہ روؤں، اس وقت میں اپنے آپ کو اس حالت میں پاتا ہوں کہ موت میرے سامنے ہے ،میرے ایک طر ف جنت اور دوسری طر ف جہنم ہے، اب معلوم نہیں کہ موت مجھے جہنم کی طر ف دھکیلتی ہے یا جنت میں لے جاتی ہے۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی صلی اللہ تعالی عليہ وسلم)
(۶)حضرت سیدنا حسن بصری علیہ رحمۃ اللہ القوی
    حضرت سیدناعلقمہ بن مرثد رحمۃاللہ تعا لیٰ علیہ حضرت سیدنا حسن بصری علیہ رحمۃ اللہ القوی کے متعلق فرماتے ہیں:''ہم نے حضرت سیدنا حسن بصری علیہ رحمۃاللہ القوی سے زیادہ غمگین کسی بھی شخص کو نہیں دیکھا، آپ رحمۃاللہ تعا لیٰ علیہ ہر وقت غمگین و اداس رہتے ، اور فرما یا کرتے: ہم ہنستے ہیں او ر ہمیں اس بات کی فکر ہی نہیں کہ اگر (بر وزِ قیامت ) اللہ عزوجل نے ہمارے اعمال کے بارے میں یہ فرمادیا:'' جاؤ تمہارا کوئی بھی عمل میرے نزدیک مقبول نہیں۔'' ( تو ہمارا کیا بنے گا )

    آپ رحمۃاللہ تعا لیٰ علیہ فرمایا کرتے:'' اے ابن آدم! تیری ہلاکت ہو، کیا تو اللہ عزوجل سے مقابلہ کرناچاہتا ہے ؟ہا ں !ہا ں ! جس نے اللہ عزوجل کی نافرمانی کی گویااس نے اپنے پر وردگارعزوجل سے جنگ کی۔ خدا عزوجل کی قسم! میں ستّر(70) بدری صحابہ کرام علیہم الرضوان سے ملا ہوں، ان میں سے اکثر او ن کا لباس پہنتے ،اگرتم انہیں دیکھتے تو انہیں دیوانہ سمجھتے،اور اگر وہ تمہارے نیک و پرہیز گار لوگو ں کو دیکھ لیتے تو ان کے متعلق کہتے:'' ان کے اندر کوئی قابل تعریف بات نہیں۔''اوراگر وہ تمہارے گناہگاروں اور برے لوگو ں کو دیکھ لیتے تو ان کے متعلق فرماتے :'' (ایسا لگتا ہے جیسے) ان لوگو ں کا آخرت پر ایمان ہی نہیں۔''

    پھر آپ رحمۃاللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا :''خدا عزوجل کی قسم! میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے جن کے نزدیک دنیا کی وقعت
Flag Counter