Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
28 - 410
حکایت نمبر2:             اہل حَمص کی چارشکایات
    حضرت سید نا خالد بن معدان علیہ رحمۃ اللہ المنَّا ن فرماتے ہیں:''حضرت سیدنا عمرفاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت سیدناسعید بن عامر بن حذیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوحمص کا عامل مقرر فرمایاپھر جب حضرت سید ناعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حمص تشریف لے گئے تو آپ نے اہل حمص سے دریافت فرمایا:''تم نے اپنے عامل کو کیسا پایا؟''تو انہوں نے حضرت سید نا سعید بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خلاف شکایات کیں۔ (گورنروں اور عاملوں کی بکثرت شکایات کرنے کی وجہ سے حمص کو ''کوفہ صغرٰی' 'کہاجاتاہے) انہوں نے حضرت سیدنا عمرفاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کی: ''ہمیں اپنے امیرسے چار شکایات ہیں :

    (۱) یہ ہمارے پاس دن چڑھے بہت دیر سے تشریف لاتے ہیں :

    (۲) یہ رات کو کسی کی بات نہیں سنتے۔

    (۳)مہینے میں ایک دن ایسا بھی آتاہے کہ اس دن یہ ہمارے پاس تشریف ہی نہیں لاتے ۔

    (۴) کبھی کبھی ان پر بہت زیادہ رنج و غم کی کیفیت طا ر ی ہو جاتی ہے اور یہ بے ہوش ہو جاتے ہیں ۔

    حضرت سیدنا عمرفاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت سید ناسعید بن عامر بن حذیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلایااور تمام لوگوں کو جمع کیا،پھر دعافرمائی : '' اے میرے پروردگار عزوجل !آج اس معاملے میں میرے فیصلے کوکمزور نہ کرنا(یعنی مجھے صحیح فیصلہ کرنے کی توفیق عطافرمانا)۔''پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا:''تمہیں ان کے بارے میں کیاشکایات ہیں ؟'' لوگوں نے عرض کی: ''یہ ہمارے پاس دن چڑ ھے بہت دیر سے تشریف لاتے ہیں۔'' حضرت سید ناسعید بن حذیم رضی اللہ تعا لیٰ عنہ نے جب یہ شکایت سنی توارشاد فرمایا:''مجھے یہ بتاتے ہوئے شرم آتی ہے کہ میں کیوں دیر سے آتا ہوں، خدا عزوجل کی قسم! میرے پاس کوئی خادم نہیں،میں خود آٹاپیستاہوں،پھر اسے گوندھ کر روٹی پکاتاہوں، اس کے بعد وضوکر کے ان کے پاس آجاتاہوں۔ میرے دیر سے آنے کی یہی وجہ ہے۔''

    حضرت سید ناعمرِ فاروق رضی اللہ تعا لیٰ عنہ نے لوگوں سے پوچھا :''اور کیا شکایت ہے ؟''کہنے لگے:'' یہ رات کو ہمارے 

مسائل نہیں سنتے ۔''حضرت سید ناعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا:'' اے سعید! تمہارے پاس اس شکایت کا کیاجواب ہے؟'' انہوں نے کہا :''میں نے دن مخلوق کے لئے خاص کررکھاہے اور رات کواپنے رب عزوجل کی عبادت میں مصروف ہوتاہوں۔''پھر انہوں نے تیسری شکایت کرتے ہوئے کہا:'' ہر مہینے ایک دن ایسابھی ہو تاہے کہ یہ ہمارے پاس تشریف ہی نہیں لاتے ۔'' حضرت سیدنا
Flag Counter