٭۔۔۔۔۔۔ترجمہ میں حتَّی الامکان آسان اورعام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔کئی الفاظ پراعراب لگا دئیے گئے ہیں۔
٭.... موقع کی مناسبت سے امامِ اہل ِ سنت، مجددِ دین وملت، الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن اور عاشق اعلیٰ حضرت ، آفتاب قادریت ، مہتاب رضویت ،بانی دعوت اسلامی، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اور دیگرعلماء اہلسنت دامت فیوضہم ا لعالیہ کے اشعار لکھے گئے ہیں۔
٭.......ہرحکایت کو علیحدہ ایک مستقل نام د یا گیاہے۔
٭.......اکثرحکایات کے آخر میں ہلالین کے اندر دعائیہ کلمات ذکر کئے گئے ہیں جواصل کتاب کاحصہ نہیں۔
٭...... بعض مقامات پر مفید حواشی بھی دیئے گئے ہیں۔
٭....حکایات کے نمبرعربی متن کے اعتبار سے نہیں بلکہ ترجمہ کی ترتیب کے مطابق دیئے گئے ہیں۔
اللہ عزوجل سے دعاہے کہ ہمیں''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پرعمل اور مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی توفیق عطا فرمائے اوردعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔