Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
21 - 410
 کے صفحہ ۷پرکسی داناکاقول نقل کرتے ہیں:
''قَصَصُ الْاَوَّلِیْنَ مَوَاعِظُ الْاٰخِرِیْنَ
 یعنی اگلوں کے قصے پچھلوں کے لئے نصیحت ہوتے ہیں۔''

    زیرنظرکتاب ''عیون الحکایات'' چھٹی سن ہجری کے عظیم محدث ومبلغ ،امام ابوالفرج جمال الدین عبدالرحمن ابن جوزی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی تالیف ہے ۔جس میں جگہ بہ جگہ بزرگان دین رحمہم اللہ تعالیٰ کے خوفِ خدا وعشقِ مصطفی عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ آلہ وسلَّم ، عبادت وریاضت ، زہدو ورع، شرم وحیاء ، سخاوت وشجاعت ، شوق ِشہادت ، صبر واستقامت ،باہمی شفقت ومحبت، ادب وتعظیم ، اورجذبہ احیاء دین پرمشتمل واقعات وحکایات اپنی خوشبوئیں لٹارہی اوراپنے پڑھنے والے کوعمل کی طرف بھرپوردعوت دیتی ہیں۔

     '' اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ''کے مقدس جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ ''کے ''شعبہ تراجم کتب''کے مدنی اسلامی بھائیوں نے اس کتاب کا ترجمہ بنام''عیون الحکایات(مترجم)'' آپ تک پہنچانے کے لئے دن رات کوششیں کی ہیں۔اس ترجمہ میں جوخوبیاں ہیں وہ یقینا ربِّ رحیم اور اس کے محبوب کریم عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلَّم کی عطاؤں، اولیائے کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کی عنایتوں اورشیخ طریقت ، امیر اہل سنت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کی پُرخلوص دعاؤں کا نتیجہ ہے اورجوخامیاں ہیں ان میں ہماری کوتاہ فہمی کودخل ہے۔

     ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمورکاخیال رکھاگیاہے:

٭۔۔۔۔۔۔ کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والوں تک وہی کیفیت منتقل کی جائے جو اصل کتاب میں جلوے لٹارہی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔اس سلسلے میں بعض مقامات پرتمہیدی جملوں کااضافہ کیاگیاہے ۔اس طرح اس کتاب کی حیثیت محض تحت اللفظ ترجمہ کی نہیں،بلکہ ترجمانی کی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔حکایات وواقعات کی اصل زمین برقرار رکھی گئی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔عربی عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل اردوعنوانات قائم کئے گئے ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔اس کے علاوہ (مفہومِ حکایت کومدِ نظر رکھتے ہوئے) کئی ایک ذیلی عنوانات کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔آیات کا ترجمہ امامِ اہل ِ سنت، مجددِ دین وملت، الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے ترجمہ قرآن ''کنزالایمان ''سے درج کیا گیا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔احادیث کی تخریج اصل مأخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
Flag Counter