Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
20 - 410
شروع کردیئے۔ لیکن انہیں اسلام کے چاہنے والوں سے ہر میدان میں شکست اٹھانی پڑی ۔ 

    مگر جب ان مبارک ہستیوں نے یکے بعددیگرے اس دارِ فانی سے پردہ فرماناشروع کردیا۔تو شیطانی لشکر جو اب تک ہر'' رزم ِحق وباطل'' میں ذلیل وخوار ہوتا آرہا تھا اس نے ایک بارپھر مجتمع ہوکرمسلمانوں کوان کے دین حق سے دورکرنے کی مذموم کوشش شروع کردی ۔لیکن اب پہلے جیسی بات نہ رہی، جو برکتیں اوررحمتیں قرون ثلثہ (یعنی حضرات صحابہ ،تابعین اورتبع تابعین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے مبارک زمانوں ) میں تھیں وہ ان کے بعد نہ رہیں۔چنانچہ،

    مخبرصادق،رسولِ عالمیان،نبی غیب دان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :
'' اِنَّ خَیْرَکُمْ قَرْنِیْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَھُمْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَھُمْ۔
ترجمہ : بے شک سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، پھروہ لوگ جواِن کے بعد آئیں گے ،پھر وہ جو اُن کے بعد آئیں گے۔''
(صحیح مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ ،باب فضل الصحابۃ ثم الذین یلونھم ، الحدیث:۲۵۳۵)
    یہ وہ بہترین زمانے تھے جن میں تبع تابعین ،تابعین عظام سے ،وہ صحابہ کرام سے اوروہ اپنے آقاومولی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اکتساب فیض کرتے یوں کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان کی باتیں سن کر تابعین کرام رحمہم اللہ تعالیٰ اپنے دلوں کو تقویت بخشتے ۔اسی طرح تابعین عظام کے واقعات سن کرتبع تابعین اپنی تشنگی کوبجھاتے اوریوں ایمان کی حفاظت اوراعمال صالحہ کاجذبہ بڑھتا رہتالیکن اس کے بعدزمانہ تیزی سے تبدیل ہونے لگا اورایک بار پھر شیطان اپنے لشکرسمیت مسلمانوں کوان کے پیارے دین سے دورکرنے کے لئے سرگرم ہوگیا۔ 

    اب ضرورت اس اَمر کی تھی کہ ان طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کس طرح کیا جائے ؟اورکس طرح سے شیطانی سازشوں کوناکام بنایاجائے ۔اللہ رب العزت عزوجل نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی امت پرکرم فرماتے ہوئے انہیں اپنے صالحین بندوں(اولیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ)کی صورت میں رہنماعطافرمادیئے ،یہی وہ سلفِ صالحین رحم اللہ تعالیٰ ہیں جن کے حالات وواقعات اورعظیم کارنامے آج تک امت کی رہنمائی کررہے ہیں،ان بزرگان دین رحمہم اللہ تعالیٰ نے ہرمیدان میں شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیااور انہیں شکست دی ۔انہوں نے اپنے قلم، زبان اور عمل کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی فرمائی،وہ خودبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان ، تابعین اور تبع تابعین رحمہم اللہ تعالیٰ کے نقش قدم پر چلے اورلوگوں کو بھی ان کے راستے پرچلنے کی دعوت دی ۔

     پھرحضرات علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے اس امت پریہ احسان کیاکہ انہوں نے اِن بابرکت ہستیوں کے حالات وواقعات کوکتابی شکلوں میں جمع کردیاجن کو پڑھ کر لوگوں میں خوفِ خداوعشقِ مصطفی عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اوردین پرعمل کا جذبہ پیداہوتاہے ۔چنانچہ شیخ طریقت،امیراہلسنت حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطارقادری دام ظلہ اپنے رسالے ''گلدستہ عطاریہ''
Flag Counter