Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
202 - 410
   ہے، اس کے نصیب میں یہی لکھا تھا ۔ '' (اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)

     (اللہ عزوجل ہر مسلمان کی مغفرت فرمائے اور ہمیں غیروں کی محتاجی سے بچا کر صرف اپنا محتاج رکھے ،چار رو زہ اس نیرنگی  دُنیاکے دھوکے سے محفو ظ رکھے اور موت سے پہلے موت کی تیاری کی تو فیق عطا فرمائے، ہمیں اپنے انجام کو ہر وقت پیش نظر رکھتے ہوئے آخرت کی تیاری کی تو فیق عطا فرمائے، دنیوی نعمتوں پر غرورو تکبر کرنے سے ہمیں محفوظ رکھے، صرف اور صرف اپنی رضا کی خاطر تمام نیک ا عمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور صبر وقناعت کی دولت عطا فرمائے اورہمیں مفلسی سے بچائے۔آمین )

     نہ محتا ج کر تو جہاں میں کسی کا                         مجھے مفلسی سے بچا یا الٰہی عزوجل !
حکایت نمبر94:             چند نصیحتیں
    حضرت سیدنا عبد الرحمن بن حفص الجمحی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں : ''ایک مرتبہ ایک قافلہ سفرپر روانہ ہوا اور اہلِ قافلہ راستہ بھول گئے، انہیں بڑی پریشانی ہوئی بالآخر ایک طرف انہیں آبادی کے آثار نظر آئے اوروہ اسی سمت چل دیئے۔ بستی سے دور ایک راہب اپنی عبادت گاہ میں مشغولِ عبادت تھا۔ سارے قافلے والے وہاں پہنچے اور راہب کوآواز دی ۔راہب نے آوازسن کرنیچے جھانکا توقافلے والوں نے کہا:''ہم راستہ بھول گئے ہیں، برائے کرم! صحیح راستے کی طرف ہماری رہنمائی کرو۔''یہ سن کراس راہب نے آسمان کی طرف اشارہ کیااور کہا: ''تمہاری (اصلی)منزل اس طرف ہے ۔''راہب کی یہ بات سن کر قافلے والے جان گئے کہ راہب ہمیں یہ سمجھا نا چاہتا ہے کہ اصلی منزل تو آخرت کی منزل ہے ۔

    پھر قافلے والوں میں سے بعض نے کہا :'' ہم اس راہب سے کچھ نصیحت آموز باتیں سن لیں تو بہتر ہوگا۔'' چنانچہ وہ راہب سے کہنے لگے: ''ہم تجھ سے کچھ سوالات کر نا چاہتے ہیں،کیا تم جواب دینا پسند کرو گے؟''یہ سن کر وہ بولا:'' جو پوچھنا ہے جلدی پوچھو لیکن سوالات میں کثرت نہ کرنا کیونکہ جو دن گزر گیا وہ کبھی لوٹ کر نہیں آئے گا اور جو عمر گزرگئی وہ کبھی پلٹ کر نہیں آئے گی پس جو آخرت میں کامیابی کا طالب ہو اسے چاہے کہ جلد از جلد اپنی آخرت کے لئے زادِراہ تیار کر لے ۔''قافلے والے اس راہب سے یہ حکمت بھری باتیں سن کر بہت حیران ہوئے اور اس سے پوچھا: ''کل بروز قیامت مخلوق اپنے خالقِ حقیقی عزوجل کے سامنے کس حالت میں ہوگی ؟''اس نے جواب دیا:'' اپنی اپنی نیتوں کے مطابق وہ بارگاہ خداوندی عزوجل میں حاضر ہوں گے،پھر
Flag Counter