Brailvi Books

عورتیں اور مزارات کی حاضری
4 - 53
اہلسنت رضی اللہ عنہ کی علمی و تحقیقی تصنیفات بلاشبہ علوم اسلامیہ کا شاہکار ہیں مگر عصر حاضر میں نشرو اشاعت کے جو نئے رجحانات متعارف ہوچکے ہیں ان کا تقاضہ ہے کہ علوم اسلامیہ کے ان شہ پاروں کو حواشی و تسہیل کے زیور سے آراستہ کرکے شائع کیا جائے جس سے نہ صرف یہ فائدہ ہو گا کہ ان تصنیفات کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا بلکہ ہر عام و خاص یکساں طور پر ان سے مستفید بھی ہوسکے گا۔

اس کے علاوہ دیگر جدید و قدیم علمائے اہلسنت علیہم الرحمۃ کی تصنیفات کو مع تراجم، حواشی تخریج اور شروح کے منظر عام پر لایا جارہا ہے جن میں نصابی اور غیر نصابی دونوں طرح کی تصنیفات شامل ہیں، نصابی کتب کے حوالے سے یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ نہ صرف دینی مدارس کی نصابی کتب پر کام ہورہا ہے، بلکہ اسکول ، کالجز اور جامعات کی نصابی کتب پر بھی کام منشور میں شامل ہے اس قدر وسیع پیمانہ پر تحقیقی کام یقیناً بغیر تعاون کے ناممکن العمل ہے لہذا اسلامی علوم کے شائقین کے ہر طبقہ سے گزارش ہے کہ تحقیقی و اشاعت کے اس میدان میں ہمارے ساتھ علمی و قلمی تعاون کے سلسلے میں رابطہ فرمائیے، آئیے مل کر علوم اسلامیہ کے تحقیقی و اشاعتی انقلاب کے لیے صف بہ صف کھڑے ہوجائیں اور اپنی قلمی کاوشوں سے اس کی بنیادوں کو مضبوط کریں۔
ع                                صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے
Email:ilmia26@hotmail.com

P.O.Box:18752
Flag Counter