Brailvi Books

عورتیں اور مزارات کی حاضری
26 - 53
تو اب مفسدہ جب سے بہت اشد ہے(۱) اس مصلحت قلیل سے روکنا کیوں نہ لازم ہوگا۔ اور عورتوں کی قسمیں کیونکر چھانٹی جائیں گی۔

صلاح وفسادِ قلب ، امر مضمر  (۲)ہے، اور دعوے کے لیے سب کی زبان کشادہ اور محقَّ ومُبطل نامعلوم (۳)، مع ہذاصلاح سے فساد کی طرف  (۴)اِنقلاب کچھ دشوار نہیں، خصوصاً ہو الگ کر، خصوصاً عورتوں کے دل کے تَقَّلب(۵)کے لیے بہت آمادہ ، وَ لِہٰذا (۶)
اپنے نفس پراعتماد کرنے والا احمق ہے:
رُوَیْدَکَ اَنْجَشَۃ رِفْقاً بِالْقَوَارِیْر(۷)
ارشاد ہوا مرد کہ اپنے نفس پر اعتماد کرے احمق ہے، نہ کہ عورت، نفس تما م جہان سے بڑھ کر جھوٹا ہے، جب قسم کھائے ، حلف اٹھائے ، نہ کہ جب خالی وعدوں پر امید دلائے۔
وَمَا یَعِدُہُمُ الشَّیۡطٰنُ اِلَّا غُرُوۡرًا  (8)
بالخصوص اب کہ قطعاً فسادغالب اور صلاح نادر  (۹)ہے اس صورت میں مفتی کو تفصیل(۱۰) کیونکر جائز ، یہ تفصیل نہ ہوگی، بلکہ شیطان کو ڈھیل اور اس کی رسّی کی تطویل (۱۱)
 (۱)اُس دور سے اس موجودہ دور کی خرابیاں بہت زیادہ ہیں۔(۲)دل کی درستی اور خرابی پوشیدہ چیز ہے(۳)یعنی کیا حق ہے اور کیا باطل ہے یہ معلوم نہیں(۴)اس کے ساتھ اصلاح، درستگی سے خرابی کی طرف (۵)انقلاب، وتقلیب، پلٹنا ، پھرجانا(۶)اور اس لیے(۷)شیشوں کے ساتھ نرمی کی خاطرانجثہ ! سواریاں آہستہ چلاؤ۔(۸)(اور شیطان انہیں وعدے نہیں دیتا مگر فریب کے(کنزالایمان ، النساء ۱۲۰) (۹)خرابی بہت زیادہ اور اچھائی بہت کم (۱۰)الگ الگ کرنا، فرق کرنا (۱۱)لمبا کرنا
Flag Counter