نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے عورتوں کو مرید کرکے توجہ دی، اوّل مرید کرکے، یہ بھی عورتوں کو مرید کرکے توجہ دیتاہے۔ طریقہ عالیہ قادریہ کی توجہ کلمہ طیبہ کے ذکر کی ہوگی۔ اب عورتوں کو پردہ میں بٹھا کر ذکر، کلمہ طیبہ کا بتایا جاوے (۱)گا۔ ضرب الااللہ قلب پر مارنا سکھایا جاوے (۲)گا ۔ پردہ میں، عورت خلیفہ مرشد طریقت کی ، بیٹھ کر ذکر کلمہ طیب کا سکھاتی ہے۔ اور مرشدطریقت اونچ نیچ سمجھاتے ہیں یہاں خلوتِ اجنبیہ (۳)کا حکم نہیں لگتا، یہ جلوت (۴)ہے۔ جلوت میں فیض رسانی طریقہ عالیہ قادریہ کی ہوتی ہے۔ اور اسی طرح اس مجلس میں طریقہ نقشبندیہ مجددیہ کی توجہ بھی عورتوں کو دی جاتی ہے۔
بریلی میں حاضری کا کئی بار موقع ہوا ہے، وہاں یہ عمل دیکھنے میں نہیں آیا ۔ نہ وہاں سنا کہ کوئی مشائخ یہ کرتے ہیں ہمارے یہاں ڈولی میانہ (۵)مشکل سے ملتا ہے، غرباء و مساکین میں قدرت ان سواریوں میں بیٹھنے کی نہیں اور نہ قرآن عظیم نے ڈولی میانہ کا حکم دیا ہے۔