مسجد میں عورتوں کی نماز بند ہوئی، اس کو بندہ مانتا ہے، فیض حقیقت محمدی و حقیقت قرآن لینیکو باپردہ پانچ دس عورتیں محلہ کی مل کر مرشد کے مکان پر جاویں۔ اور مرشد طریقت مرتعش (۳)اور شیخ فانی پردہ میں بٹھا کر ان کو توجہ حقیقت محمدی اور حقیقت قرآن کی دیوے (۴)۔اس پر حکم حرمت (۵)لگانا غلط اور فیض محمدی کا مقابلہ اور مورد(۶)''
یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّطفئُوْا نُوْرَ للہ بِاَفْواھِھِمْ(7)
اِنَّاعَرَضْنَا الْاَمَاْنَۃَ''۔ الاٰیۃ
(۸)میں جو امانت ہے اس کو ذاکرات (۹)کے سینہ میں باپردہ بٹھا کر توجہ دے کر جماتا ہے۔ اور یہ اس امانت کی جڑا کھیڑتا ہے، یہ فیض جڑاوکھاڑنے(۱۰)والے کو بے وقار کرکے اوکھیڑ دیوے (۱۱)گا۔
محمدی المشرب (۱۲) سنت حضرت نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر عمل کرتا ہے ۔ حضرت
(۱)بے شک ہمیں معلوم ہیں جو تم میں آگے بڑھے اور بے شک ہمیں معلوم ہیں جو تم میں پیچھے رہے اور بے شک تمہارا رب ہی انہیں قیامت میں اٹھائے گا بے شک وہی علم و حکمت والا ہے۔(الحجر /۲۴، ۲۵)(۲)مردوں کی صفوں میں سب سے بڑھ کر اگلی ہے اور سب سے کم تر پچھلی اور عورتوں کی صفوں میں سب سے بہتر پچھلی ہے اور سب سے کم تر اگلی ہے(صحیح مسلم کتاب الصلوۃ باب تسویۃ الصفوف ص ۲۳۲ رقم الحدیث ۴۴۰ مطبوعہ دارابن حزم بیروت) (۳)کانپنے والا، بہت بوڑھا (۴)دے(۵)حرام ہونے کا حکم(۶)مصداق(۷)(اللہ کا نور اپنے منہ سے بجھانا چاہتے ہیں(پ ۱۰ سورۃ التوبہ آیت ۳۲) (۸)(بیشک ہم نے امانت پیش کی(پ ۲۲ سورۃ الاحزاب آیت ۷۲)(۹) ذکر کرنے والیوں(۱۰)اکھاڑنے (۱۱)اکھیڑدے(۱۲)حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے مذہب والا یعنی مسلمان