Brailvi Books

اولاد کے حُقوق
8 - 32
آپ رحمۃ اللہ علیہ کا یہ رسالہ بھی علم کا خزانہ ہے جس میں آپ رحمۃ اللہ علیہ نے تربیتِ اولاد سے متعلق تقریباً اسّی (۸۰)حقوق احادیثِ مرفوعہ کی روشنی میں صرف چند صفحات میں بیان فرماکرگویا دریا کو کوزے میں بند کردیا، یہ بھی آپ رحمۃ اللہ علیہ کے قلم کا کمال ہے کہ کئی صفحات پر پھیلی ابحاث کو چند اوراق میں بیان فرمادیتے ہیں ۔

    اِس رسالہ کی انہی خصوصیات کے پیش نظر
مجلس المدینۃ العلمیۃ
 (دعوت اسلامی)نے اس بات کا ارادہ کیا کہ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مجدِّدِ دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کی اس زبردست اصلاحی تحریر کو بھی عوام و خواص اسلامی بھائیوں کی خدمت میں پیش کیا جائے، چنانچہ ''شعبہ کتب اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ '' کے مدنی اسلامی بھائیوں نے بڑی محنت ولگن سے تسہیل ، تحشی اورتخریج وغیرہ کا کام کیا ، جس کا اندازہ ذیل میں دی گئی کام کی تفصیل سے لگایا جاسکتا ہے: 

    ۱۔ آیات و احادیث اور دیگر عبارات کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے۔

     ۲۔ جگہ جگہ عربی الفاظ اور مشکل کلمات کی تسہیل کردی گئی ہے تاکہ''رسالہ'' میں بیان کیے گئے مسائل بآسانی سمجھے جاسکیں ۔

    ۳۔ اسی طرح بقدرِ ضرورت حاشیہ میں شرعی مسائل بیان کر دیے گئے ہیں ۔

    ۴۔ اسلامی بھائیوں کی سہولت کے پیشِ نظر اصطلاحات فقہیّہ کی تعریفات عربی کتابوں سے عربی متن مع ترجمہ ، آسان انداز میں بیان کرنے کی بھی سعی کی گئی ہے ۔

    ۵۔ نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو بآسانی مسائل سمجھ آسکیں ۔ 

     ۶۔ آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ ( )، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام اور دیگر اہم عبارات کو انورٹڈ کاماز '' '' سے واضح کیا گیاہے۔
Flag Counter