۷۔ آخر میں مآخذ و مراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے نام، ان کی سنِ وفات اور مطابع کے ساتھ ذکر کر دی گئی ہے۔
اس کوشش میں آپ اسلامی بھائیوں کو جوخوبیاں دکھائی دیں وہ اللہ عزوجل کی عطا، اس کے پیارے حبیب نبی کریم رؤف رحیم صلی ا للہ تعالی علیہ واٰلہ وسلم کی نظرِ کرم ، علمائے کرام رحمہم اللہ اور بالخصوص شیخِ طریقت امیرِاہلسنت بانیئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابو بلال محمدالیاس عطار قادری دام ظلہ العالی کے فیض سے ہیں اور جو خامیاں نظر آئیں ان میں یقینا ہماری کوتاہی ہے۔
قارئین خصوصاً علمائے کرام دامت فیوضہم سے گزارش ہے کہ اس کوشش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں ہمیں اپنی قیمتی آراء ا ور تجاویز سے تحریری طور پر مطلع فرمائیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ''رسالہ'' کو عوام و خواص کے لیے نفع بخش بنائے!