= حدیث پا ک میں ہے: '' حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا : ''جس شخص کے دل میں ذرّہ برابر بھی تکبر ہو وہ جنت میں نہیں جائے گا'' ایک شخص نے عرض کی: ایک آدمی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کا لباس اچھا ہو اور اس کے جوتے اچھے ہوں ، آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا :
((إنّ اللہ جمیل یحبّ الجمال، الکِبْرُ بَطَرُ الْحَقِّ وَغَمْطُ النَّاسِ))۔
یعنی: '' اللہ تعالی جمیل ہے اور جمال کو پسند فرماتا ہے ، تکبُّر حق کا انکار اور لوگوں کو حقیر جاننا ہے۔''
(''صحیح مسلم ''، کتاب الإیمان، باب تحریم الکبر وبیانہ، ص۶۰-۶۱، رقم الحدیث: ۱۴۷)۔
(1) خیانت کی تعریف: ''الخیانۃ ھو التصرّف في الأمانۃ علی خلاف الشرع.''
یعنی: ''اجازتِ شرعیہ کے بغیر کسی کی امانت میں تصرف کرنا خیانت ہے ۔ ''
(''عمدۃ القاري''، کتاب الإیمان، باب علامات المنافق، ج۱، ص۳۲۸) ۔
(2) کذب کی تعریف: ''الکذب: عدم مطابقۃ الخبر للواقع۔''
یعنی : ''کہنے والے کی بات کا ظاہر کے خلاف ہونا جھوٹ ہے ۔ '' (''التعریفات'' للجرجاني، ص۱۲۹)۔
(3) ظلم کی تعریف: ''وضع الشيء في غیر موضعہ، وفي الشریعۃ: عبارۃ عن التعدي عن الحقّ إلی الباطل، وہو الجور۔'' یعنی : ''کسی چیز کو اس کی جگہ نہ رکھنا ظلم ہے اور شریعت میں ظلم سے مراد یہ ہے کہ کسی کا حق مارنا یا اس کے ساتھ زیادتی کرنا ۔'' (''التعریفات'' للجرجاني، ص۱۰۲-۱۰۳)۔
(4) فحش کی تعریف: ''ہو ما ینفر عنہ الطبع السلیم ویستنقصہ العقل المستقیم۔''
یعنی: '' فحش ، وہ بے ہودہ باتیں اور بُرے افعال ہیں جن سے طبیعتِ سلیمہ نفرت کرے اورعقلِ صحیح خامی قرار دے ۔'' (''التعریفات'' للجرجاني، ص۱۱۷)۔
(5) غیبت کی تعریف: ''غیبت کے یہ معنی ہیں کہ کسی شخص کے پوشیدہ عیب کو (جس کو وہ دوسروں کے سامنے ظاہر ہونا پسند نہ کرتا ہو) اس کی برائی کرنے کے طورپر ذکر کرنا ۔'' (''بہار شریعت''، جلد ۳، حصہ ۱۶ ، ص ۱۴۹)۔