اولاد کے حُقوق |
(۱۸) جب محمد نام رکھے تو اس کی تعظیم وتکریم کرے۔ (۱۹) مجلس میں اس کیلئے جگہ چھوڑے۔ (۲۰) مارنے بُرا کہنے میں احتیاط رکھے۔ (۲۱) جو مانگے بَرْ وَ جْہِ مناسب (اچھے طریقے سے) دے۔ (۲۲) پیار میں چھوٹے لقب بے قدر نام نہ رکھے کہ پڑا ہوانام مشکل سے چھوٹتاہے۔ (۲۳) ماں خواہ نیک دایہ نمازی صالحہ شریف القوم سے دو سال تک دودھ پِلوائے۔ (۲۴) رذیل یا بد افعال عورت ( بُرے کام کرنے والی عورت) کے دودھ سے بچائے کہ دودھ طبیعت کو بدل دیتا ہے۔ (۲۵) بچے کا نفقہ (بچے کے کھانے ، پینے ، کپڑے وغیرہ کے اخراجات اور ) اس کی حاجت کے سب سامان مہیا کرنا خود واجب ہے جن میں حفاظت بھی داخل ۔
= الٰہی ! ہم کس عمل کی بدولت جنت کے قابل ہوئے ہم نے توکوئی کام جنت کا نہیں کیا؟ اللہ ل فرمائے گا : جنت میں جاؤ میں نے قسم ارشاد فرمائی ہے کہ جس کا نام احمد یا محمد ہو دوزخ میں نہ جائے گا۔ (''مسند الفردوس''للدیلمي، ج۲، ص۵۰۳، الحدیث: ۸۵۱۵) (۳) حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے کہتے ہیں کہ سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا: ((ما من مائدۃ وضعت فحضر علیہا من اسمہ أحمد أو محمد إلاّ قدّس ذلک المنزل کلّ یوم مرتین))۔ یعنی: '' جس دسترخوان پر کوئی احمد یا محمد نام کا ہو، تو اس جگہ پر ہر روز دو بار برکت نازل کی جائے گی۔'' (''مسند الفردوس'' للدیلمي،ج۲، ص۳۲۳، الحدیث: ۶۵۲۵) نوٹ ــ: محمد نام رکھنے کے مزیدفضائل و برکات ''فتاوی رضویہ ''، جلد۲۴ ، صفحہ ۶۸۶ پر اور ''بہار شریعت ''، ج ۳، حصہ ۱۶، ص ۲۱۰،۲۱۱ پر ملاحظہ فرمائیں۔