اولاد کے حُقوق |
(۱۱) ایک ران دائی کو دے کہ بچہ کی طرف سے شکرانہ ہے ۔ (۱۲) سر کے بال اتروائے ۔ (۱۳) بالوں کے برابر چاندی تول کر خیرات کرے۔ (۱۴) سر پر زعفران لگائے ۔ (۱۵) نام رکھے یہاں تک کہ کچے بچے کابھی جو کم دنوں کا گر جائے ورنہ اللہ عزّوجل کے یہاں شاکی ہوگا (شکایت کریگا) ۔ (۱۶) برا نام نہ رکھے کہ بد فال، بد ہے ( کہ بُرا شگون بُرا ہے) ۔ (۱۷) عبد اللہ ، عبد الرحمن، احمد ، حامد وغیرہا عبادت وحمد کے نام(1) یا انبیاء، اولیاء یا اپنے بزرگوں میں جو نیک لوگ گزر ے ہوں ان کے نام پر نام رکھے کہ مُوجب ِبرکت (باعثِ برکت) ہے خصوصاً نام پاک ''محمد'' صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کہ اس مبارک نام کی بے پایاں برکت بچہ کے دنیا وآخرت میں کام آتی ہے(2)۔
(1) یعنی جن ناموں میں بندہ کی نسبت اسم جلالت یعنی ''اللہ '' عز وجل یا اس کے صفاتی ناموں کی طرف ہو یا جس نام میں حمد کا معنی ہو ۔ (2) نام محمد کی برکات (۱) حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((من ولد لہ مولودٌ ذکرٌ، فسمّاہ محمداً حبّاً لي وتبرکاً باسمي، کان ھو ومولودہ في الجنۃ))۔ یعنی: ''جس کے لڑکا پیدا ہو اور وہ میری محبت اور میرے نام پاک سے برکت حاصل کرنے کیلئے اسکا نام محمد رکھے، تو وہ اور اس کا لڑکا دونوں جنت میں جائیں گے''۔ (''کنز العمال''،کتاب النکاح، ج۸، الجزئ۱۶، ص۱۷۵، الحدیث: ۴۵۲۱۵)۔ (۲) حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ارشادفرماتے ہیں: روز قیامت دو شخص اللہ ربّ العزت کے حضور کھڑے کئے جائیں گے حکم ہو گا انہیں جنت میں لے جاؤ، عرض کریں گے: =