Brailvi Books

نُور کا کِھلونا
5 - 33
بھائی اور اسلامی بہن کو بھی چاہئے کہ ان رسائل کا نہ صرف خود مطالعہ فرمائیں  بلکہ اپنے بچوں  کو بھی شفقت ومحبت سے پڑھنے کی ترغیب دیں  اور دیگر مَدَنی مُنّوں  اور مُنّیوں  کو بھی تحفۃً پیش کر کے ثواب کا اَنمول خزانہ جمع کریں  ۔
	 ش تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش‘‘ کے مقدَّس جذبے کے تحت مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافِلوں  کا مسافِر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس ِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہکو دن پچیسویں  رات چھبیسویں  ترقی عطا فرمائے ۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
شعبہ اصلاحی کتب ،   مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}  
۲۹ ربیع النور ۱۴۳۰؁ ھ، 27مارچ   2009؁ء



غُصّہ روکنے کی فضیلت
    حدیثِ پاک میں ہے:جو شخص اپنے غُصّے کو روکے گا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ قِیامت کے روز اُس سے اپنا عذاب روک دے گا۔
 (شعب الایمان ج۶ ص۳۱۵ حدیث ۸۳۱۱)