Brailvi Books

نُور کا کِھلونا
4 - 33
کے ذریعے لاکھوں  مسلمانوں  کی زندگی میں  مَدَنی اِنقلاب برپا کردیا ۔جہاں  آپ دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہنے اسلامی بھائیوں  اور اسلامی بہنوں  کو اپنے شب وروز رضائے ربُّ الانام عَزَّوَجَلَّ کے کاموں  میں  گزارنے کا ذہن دیا وہیں  مَدَنی مُنّوں  اور مُنیوں  کی تربیت کا بھی سامان کیا چنانچہ صرف باب المدینہ کراچی کے مدارسِ المدینہ میں  (تادمِ تحریریعنی 2009ء میں )  50,000سے زائد مَدَنی مُنّے اور مُنیاں  حفظ وناظر ہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی حاصل کر رہے ہیں  ۔ 
	امیرِ اہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہنے ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ کو اس طرح ارشاد فرمایا کہ بچوں  کو مَدَنی ذہن دینے کے لئے ’’بچوں  کی حکایات‘‘ کے نام سے اسلاف ِ کرام کے سبق آموز واقعات پر مشتمل رسائل شائع کرنے کی ترکیب کیجئے ۔‘‘آپ دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہکے حکم کی تعمیل میں  اس موضوع پر کام شروع کردیا گیا ۔ چنانچہ 11 منتخب واقعات پر مشتمل’’بچوں  کی حکایات‘‘ (حصّہ 1) ’’نُور کا کھلونا‘‘ مکتبۃ المدینہ سے شائع کیا جارہا ہے ۔چونکہ یہ رسالہ بچوں  کے لئے ہے اس لئے اسے آسان اندازمیں  لکھنے کوشِش کی گئی ہے ۔ہر اسلامی