سُنَّتوں بھَری تحریک’’ دعوتِ اسلامی‘‘
تبلیغِ قراٰن و سُنَّت کی عَالَمْگِیر غَیر سِیَاسی تَحرِیک دعوت اسلامی کے مَدَنی کام کا آغاز آج (یعنی ۱۴۳۰ھ)سے تقریباً 29سال پہلے شَیخ طَرِیْقَت اَمِیرِ اَہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بِلال محمداِلیاس عطاؔر قادِری رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے چند رُفَقَاکے ساتھ کیا۔ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام دیکھتے ہی دیکھتے بابُ الاسلام(سِندھ)، پَنجاب ،سَرْحَد،کَشْمِیر ، بلوچستان اور پھرمُلک سے باہَر ہِند،بَنْگلہ دیش، عَرَب اَمَارَات،سِی لنکا،برطانیہ، آسٹریلیا، کَوریا،جنوبی اَفریقہ یہاں تک کہ(تادمِ تحریر) دُنیا کے 66سے زائد مَمَالِک میں پہنچ گیا اور آگے سفر جاری ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! آج(یعنی۱۴۳۰ھ میں ) دعوتِ اسلامی کم وبیش 40 شعبوں میں سنّتوں کی خدمت میں مشغول ہے ۔
اللہ کرم ایساکرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہو
امیرِ اہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہنے تھوڑی سی مُدَّت میں دعوتِ اسلامی