کتاب تحریر فرمائی جو بَہُت مشہور ہوئی۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
سُبْحٰنَ اللہ ! دیکھا آپ نے مَدَنی مُنّو اور مُنیو! اُس بچی کو میٹھے میٹھے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھنے کی وجہ سے کیسا عظیم مرتبہ نصیب ہوا کہ اس کے لُعاب کی برکت سے کنویں کا پانی بڑھ گیا ،یہاں اس بات کا خیال رہے کہ وہ بچی باکَرَامت تھی اس لئے کنویں میں اپنا لُعاب ڈالا ،بہرحال ہمیں پانی کے کسی حوض ،تالاب یا کنویں وغیرہ میں نہیں تھوکنا چاہئے ۔ اُس بچی کی طرح ہمیں بھی اپنے مَدَنی آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پر زیادہ سے زیادہ دُرُودِ پاک پڑھنے کی عادت بنا لینی چاہئے ۔ ہم چاہے کھڑے ہوں ، چل رہے ہوں ، بیٹھے ہوں یا لیٹے ہوں ،ہماری کوشش یہی ہونی چاہئیے کہ ہم دُرُود شریف پڑھتے ہیں کہ اس کے ثو ا ب کی کوئی انتہا نہیں۔یاد رکھئے کہ دُرُود پاک کے مختلف الفاظ ہیں آپ کوئی سا بھی دُرُود پاک پڑھ سکتے ہیں مثلاً:(1)صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم (2)صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد(3)اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہِ (4) صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد