آخر وقت تک فتاویٰ تحریر فرماتے رہے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 55سے زائد عُلُوم پر عُبُور رکھنے والے ایسیماہرعالم تھے کہ درجنوں علوم پر آپ کی سینکڑوں تصانیف موجود ہیں ، ہرتصنیف میں آپ کی علمی وجاہت،فقہی مَہارت اور تحقیقی بصیرت کے جلوے دکھائی دیتے ہیں ، بالخصوص فتاوٰی رضویہ تواپنی مثال آپ ہے۔ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے قرآنِ مجید کا ترجَمہ کیاجو اُردو کے موجودہ تراجم میں سب پر فائِق ہے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکے ترجَمہ کا نام ’’کنزُالایمان‘‘ ہے ۔جس پر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خلیفہ مولانا سَیِّد نعیم الدین مُراد آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حاشیہ خزائن العِرفانلکھا ہے۔۲۵صفَر 1340ھ بمطابق 1921ء کو جُمُعَۃُ الْمبارَککے دن ہندوستان کے وقت کے مطابق 2بج کر 38 منٹ پر،عین اذان کے وقت اِدھر مُؤَذِّن نے حَیَّ عَلَی الفَلاح کہا اور اُدھر اِمامِ اَہلسُنَّت، حضرتِ علّامہ مولٰیناامام اَحمد رَضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے وصال فرمایا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزارِپُراَنوار بریلی شریف (ہند)میں آج بھی زیارت گاہِ خاص و عام بنا ہوا ہے۔
ڈال دی قلب میں عظمتِ مصطفٰے
سیِّدی اعلیٰ حضرت پر لاکھوں سلام
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد