Brailvi Books

نُور کا کِھلونا
25 - 33
مَدَنی مُنّو!ہمیں  بھی اپنے والدین کی خوب خدمت کر کے ان کی دعائیں  لینی چاہئیں۔
{9 } ماں  کی  نصیحت ماننے کا صِلہ
	سرکارِبغداد،حضورِغوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہفرماتے ہیں  کہ ’’ میں  علم دین حاصل کرنے کے لئے جیلان سے بغداد قافلے کے ساتھ روانہ ہوا،جب ہمدان سے آگے پہنچے تو ساٹھ(60) ڈاکو قافلے پر ٹوٹ پڑے اور سارا قافلہ لوٹ لیالیکن کسی نے مجھے کچھ نہ کہا، ایک ڈاکو میرے پاس آکر پوچھنے لگا :اے لڑکے! تمہارے پاس بھی کچھ ہے؟میں نے جواب میں  کہا،ہاں۔ڈاکونے کہا: کیاہے ؟میں  نے کہا’’چالیس سونے کے سکے۔‘‘اس نے پوچھا:کہاں  ہیں ؟میں  نے کہا :’’قمیض کے اندر۔‘‘ڈاکواس بات کو مذاق سمجھتا ہوا چلا گیا،اس کے بعد دوسرا ڈاکو آیااور اس نے بھی اسی طرح کے سوالات کئے اور میں نے یہی جوابات اس کوبھی دیئے اور وہ بھی اِسی طرح مذاق سمجھتے ہوئے چلتا بنا۔ جب سب ڈاکو اپنے سردار کے پاس جمع ہوئے اور انہوں  نے اپنے سردار کو میرے بارے میں  بتایا تو مجھے وہاں  بلا لیا گیا ،وہ مال تقسیم کرنے میں  مصروف تھے۔ ڈاکوؤں  کا سردار مجھ سے کہنے لگا: تمہارے پاس کیا