تلواروں تلے بھی مسکراتے رہے۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{8 } نابینا مَدَ نی منے کی بینائی لَوٹ آئی
امام محمد بن اسماعیل بخاری علیہ رحمۃ الباری بچپن میں نابینا ہو گئے تھے،اُس وقت کے مشہور ڈاکٹروں سے علاج کروایا گیا لیکن ان کی آنکھوں کی روشنی واپس نہ آسکی۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی والدہ اللہ تعالیٰ کی بہت زیادہ عبادت کیا کرتی تھیں ،انہوں نے رورو کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا مانگی’’یا اللہ عزّوجل! میرے بیٹے کی آنکھیں روشن کر دے‘‘ ایک رات انہیں خواب میں اللہ تعالیٰ کے پیارے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زیارت ہوئی تو آپ نے ارشادفرمایا:’’اللہ تعالیٰ نے تمہارے رونے اور کثرت سے دعا مانگنے کے سبب تمہارے بیٹے کی آنکھیں روشن کر دی ہیں۔صبح جب امام بخاری علیہ رحمۃ الباری بستر سے اٹھے تو ان کی آنکھیں روشن ہو چکی تھیں۔(اشعۃ اللمعات،ج۱،ص۱۰)
شعَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد