Brailvi Books

نُور کا کِھلونا
15 - 33
{4} سب سے پہلے اِسلام قُبُول کرنے والا مدنی منّا
	جب سرکارِمدینۂ منوّرہ،سردارِمکّۂ مکرّمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلمنے اپنے نبی ہونے کا اِظہار فرمایا تو عورتوں  میں  سب سے پہلیاُمُّ المؤمنین حضرت  خَدِیجَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پر ایمان لائیں  ۔کچھ دن بعد امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علی بن ابو طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو رشتے میں  نبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے چچازاد بھائی بھی تھے (اس وقت آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی عمر تقریباً 10سال تھی)،ان کے یہاں  آئے تو تاجدارِ رِسالَت،ماہِ نُبُوَّت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  اورام المؤمنین حضرت ِخدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو نماز پڑھتے دیکھا۔ جب نماز ادا کر چکے توعرض کی :’’ یہ کیا ہے؟‘‘ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے اِنفرادی کوشش ۱؎   کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا: ’’یہ شعَزّوَجَلَّ کا وہ دین ہے جو اس نے اپنے لئے چنا اور اسے پھیلانے کے لئے اپنے رسول بھیجے ،میں  تمہیں  اللہ اور اس کی عبادت کی طرف بلاتا ہوں  اور لات۲؎   و  عُزَّی۳؎  کا اِنکار کرنے کا کہتا ہوں۔‘‘ حضرتِ سیِّدُنا
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
۱؎:ہرایک کو الگ سے نیکی کی دعوت دینے(یعنی اسے سمجھانے)کو ’’انفرادی کوشش‘‘ کہتے ہیں۔ 
۲ ؎:تین مشہور اور بڑے بتوں میں سے ایک بت کا نام ہے جو عرب شریف کے شہر طائف میں تھا اور قبیلہ بنی ثقیف اس کی عبادت کرتا تھا۔(الروض الانف ،ج۱،ص ۱۷۴)  
۳؎  : یہ نخلہ کے مقام پر ایک بت تھا جسے مُشرِکینِ عرب  پوجتے تھے(الروض الانف ،ج۱،ص ۱۷۴)